حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 85
حقائق الفرقان ۸۵ سُوْرَةُ الزُّمَرِ الم يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ۔کافروں میں سے رسولوں کو کہا۔پس أُولِي الْاِمْرِ مِنْكُمْ صرف مسلمان مراد نہیں۔( تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۹) ۷۴- وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا وَ فتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلامُ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خلِدِينَ ترجمہ۔اور چلایا جائے گا ان لوگوں کو جنہوں نے سپر بنایا اپنے رب کو بہشت کی طرف جماعت جماعت۔یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچیں گے اور کھولے جائیں گے اس کے دروازے اور رضوان کہے گا ان سے سَلَام عَلَيْكُمْ تم خوش نصیب و خوش حال ہو پس بہشت میں داخل ہو ہمیشہ رہنے کے لئے۔تفسیر۔جولوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔جنت کو گروہ گروہ میں انہیں لے چلیں گے۔جب اُس کے پاس آویں گے اور اس کے دروازے کھولے جائیں گے۔جنت کے نگہبان انہیں کہیں گے تم پر سلامتی ہو۔تم نے پاک زندگی بسر کی تو اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درآؤ۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶) الَّذِينَ اتَّقَوا۔جن کے عقائد صحیحہ اور اعمال صالحہ ہیں۔رنج و راحت، عسرویسر میں اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار رہتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۸) -۵- وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِى صَدَقَنَا وَعْدَهُ وَ أَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبُوا مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاءُ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ - ترجمہ۔اور بہشتی کہیں گے الحمد للہ کیسا اللہ اچھا ہے جس نے ہم کو سچ کر دکھلا یا اپنا وعدہ اور ہم کو وارث بنایا اس زمین کا کہ ہم رہیں بہشت میں جہاں چاہیں تو کیا اچھا بدلہ ہے نیک کام کرنے والوں کا۔تفسیر۔اور وہ ( بہشتی) کہیں گے۔اللہ کی حمد ہے۔جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا۔اور اس زمین کا