حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 84 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 84

حقائق الفرقان ۸۴ سُوْرَةُ الزُّمَرِ چاہے۔پھر صور پھونکا جائے گا دوسری بار تو وہ ایکا ایک کھڑے ہو کر رہ جائیں گے دیکھتے۔تفسیر۔نُفِخَ فِي الصُّورِ - بگل بجایا جاوے گا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷) ٧٠ - وَ أَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَ وُضِعَ الْكِتَبُ وَ جَاءَ بِالنَّبِينَ وَ الشُّهَدَاءِ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ - ترجمہ۔اور چمک اٹھے گی زمین اپنے رب کے نور سے اور نامہ اعمال لا کر رکھا جائے گا اور سب نبی اور گواہ حاضر کئے جائیں گے اور فیصلہ کر دیا جائے گا ان میں انصاف سے اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا۔تفسیر۔الكتب - نامہ اعمال۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷) - وَسِيقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى جَهَنَّمَ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا فُتِحَتْ ابْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُم يَتْلُونَ عَلَيْكُم ايت رَبَّكُمْ وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا قَالُوا بَلَى وَلَكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكَفِرِينَ ترجمہ۔اور ہانکے اور روانہ کئے جائیں گے کافر جہنم کی طرف گروہ کے گروہ ( یعنی ٹکٹڑیاں ٹکڑیاں ) یہاں تک کہ جہنم کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور دوزخ کا داروغہ ان سے کہے گا کیا تمہارے پاس تمہارے ہی میں کے رسول نہیں آئے تھے وہ تم پر پڑھتے تھے تمہارے رب کی آیتیں اور تم کو ڈراتے تھے اس دن کے دیدار سے۔وہ جواب دیں گے کیوں نہیں۔آئے تو تھے ضرور لیکن عذاب کی پیش گوئی ثابت ہو چکی تھی کافروں پر۔تفسیر۔جَهَنَّمَ۔دوزخ ایک مقام ہے۔اسکی صورت ایسی ہے۔جیسے بعض بیماروں کو حمام میں علاج کے واسطے بھیجا جاتا ہے۔سرسام کا علاج سانپ کے ڈسوانے سے کیا جاتا ہے۔ایسے ہی وہاں بھی روحانی بیماریوں کے معالجہ کے واسطے ایک زہریلی مخلوق ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ /نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸)