حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 83
حقائق الفرقان ۸۳ سُوْرَةُ الزُّمَرِ وو ۶۴ - لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللَّهِ أُولَبِكَ هُمُ الخسِرُونَ ترجمہ۔اور اُسی کے پاس ہیں آسمان اور زمین کی کنجیاں اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا وہی ٹوٹا پانے والے ہیں۔تفسیر - مَقَالِيدُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ۔مثلاً کامیابی کی راہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ /نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷) ۶۵ - قُلْ أَفَغَيْرَ اللهِ تَأْمُرُونِي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَهِدُونَ۔ترجمہ۔تو کہہ دے کیا اے نادانو ! تم مجھ سے یہ کہتے ہو کہ اللہ کے سوا میں کسی اور کی عبادت کروں۔تفسیر قرآن شریف ایک بے نظیر کتاب ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سوا کسی کو کتاب مانا ہی نہیں۔افسوس کہ اب مسلمانوں میں قرآن شریف کی عظمت بہت کم رہ گئی ہے۔قرآن شریف زندوں کو سنانے کیلئے تھا۔اب مردوں کو سنایا جاتا ہے۔قرآن مجید نے اگلی قوم کو تمام جہان سے غنی کر دیا۔مگر اب قرآن شریف سے ٹکے کمائے جاتے ہیں۔قرآن مجید راستی قائم کرنے کیلئے آیا مگر اب قرآن شریف ہاتھ میں لے کر جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں۔گویا یہ جھوٹ پھیلانے کا آلہ ہے۔قرآن مجید اللہ کی محبت دلوں میں پیدا کرنے کیلئے تھا۔لوگ اس کی آیتوں سے مخلوق کی محبت حاصل کرتے ہیں چنانچہ وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرہ:۱۶۶) کا عمل کیا جاتا ہے۔حالانکہ یہی آیت اس بات کی تردید کرتی ہے کہ مخلوق میں سے کسی کی محبت میں فنا ہو جاوے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷) ٢٩ - وَنُفِخَ فِى الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَاهُمْ قِيَامُ تَنْظُرُونَ۔ترجمہ۔اور صور پھونکا جائے گا تو بے ہوش ہو جائیں گے جو آسمان اور زمینوں میں ہیں مگر جس کو اللہ لے اور ایمان داروں کو تو ( سب سے بڑھ کر ) اللہ ہی کی محبت ہوتی ہے۔