حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 81
حقائق الفرقان ΔΙ سُورَةُ الزُّمَر ۵۲ - فَأَصَابَهُمُ سَيَاتُ مَا كَسَبُوا وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُم ياتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ سیا ترجمہ۔پھر اُن کو ملیں اُن کے اعمال کی سزائیں اور ان لوگوں میں سے جن لوگوں نے بے جا کام کئے ان کو بھی قریب ہی پہنچے گی ان کے کرتوتوں کی سزا اور وہ تھکا نہیں سکتے۔تفسیر۔وَمَا هُمْ بِمُعْجِزِینَ۔اور نہ وہ عاجز ہیں۔مطلق عاجز کردینا چونکہ نشانِ نبوت نہ تھا جیسے بارہا ذکر کیا۔رسالت مآب کے اثبات نبوت میں قرآن نے یہ ناقص لفظ ترک کر کے آیت اور آیات اور برہان کا لفظ استعمال فرمایا اور خرق عادت کا لفظ چونکہ بالکل غیر صحیح تھا اس لئے اسے صاف ترک ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۷۰) کردیا۔۵۴ - قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - ترجمہ۔کہہ دے اے میرے بندو! جو اپنے نفسوں پر خطا کر بیٹھے ہو اپنے ہاتھ سے اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔بے شک اللہ ڈھانپتا ہے تمام گناہوں کو۔کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا غفور الرحیم ہے۔کہہ دواے بندو میرے جنہوں نے زیادتی کی اپنی جان پر۔نہ آس تو ڑو اللہ کی مہر سے بے شک اللہ بخشتا ہے سب گناہ۔وہ جو ہے وہی ہے گناہ معاف کرنے والا۔مہربان۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۰ حاشیه ) خدا تعالیٰ کے حضور پہنچنے کیلئے دو بازو ضروری ہیں۔۱۔ایمان ۲ عملِ صالح۔اسرفوا - خطا کاری ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۷) ۵۵ - وَ انبُوا إِلى رَبَّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا 179199 تنصرون۔ترجمہ۔بشرطیکہ رجوع کرو اپنے رب کی طرف اور پورے فرمانبردار فدائی بن جاؤ اس سے پہلے کہ تم پر نازل ہو عذاب ( کیونکہ عذاب آنے پر) تمہاری مددنہ کی جائے گی۔