حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 79 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 79

حقائق الفرقان و سُورَةُ الزُّمَر ۴۶ - وَإِذَا ذُكِرَ اللهُ وَحْدَهُ اشْمَازَتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ ترجمہ۔اور جب بیان کیا جاتا ہے اکیلے اللہ کا تو نفرت کرتے ہیں ان لوگوں کے دل جو مانتے نہیں آخرت کو اور جب بیان کیا جائے اللہ کے سوا اوروں کا تو فوراً ہی خوش ہو جاتے ہیں۔تفسیر۔قرآن مجید میں ایسے لوگوں کا ذکر آیا ہے کہ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْبَازَتْ قُلُوبُ الَّذِيْنَ لا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ (الزمر:۴۶) جن میں آخرت کا ایمان نہیں ہوتا وہ لوگ صرف تو حید کے ذکر پر بھڑک اٹھتے ہیں۔غرض ایسی بحثوں کو لچر سمجھتا ہوں۔اسے چاہیے کہ بہت بہت دعا کرے تا خدا کوئی ایسی راہ سمجھا وے جس سے اپنے مخالف کو نرمی کے رنگ میں سمجھا سکے۔( بدر جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۱/۲۲ پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۵) اسمارت۔نفرت کرتے ہیں۔برا مناتے ہیں۔انکار کرتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۷) ۴۷۔قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوتِ وَ الْاَرْضِ عَلِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ اَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ - ترجمہ۔تو کہہ دے اے میرے اللہ ! اے پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے اور بڑے جاننے والے چھپے اور کھلے کے ! تو ہی فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں میں اس کا جس میں اختلاف کر رہے تھے۔تفسیر۔قُلِ اللهُم - جب ایسے لوگوں کی کثرت ہو کہ ذکر تو حید کو برا سمجھیں تو دعا کرنی چاہیے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷) جولوگ دعا کے ہتھیار سے کام نہیں لیتے۔وہ بد قسمت ہیں۔امام کی معرفت سے جو لوگ محروم ہیں وہ بھی دراصل دعاؤں سے بے خبر ہیں۔آمَنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ (النمل: ٦٣) سے پستہ ملتا ہے کہ اگر یہ لوگ اضطراب سے، تڑپ سے، حق طلبی کی نیت سے، تقویٰ کے ساتھ ا بھلا کون بے چین اور بے کس کی فریاد کو پہنچتا ہے جب وہ پکارتا ہے۔