حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 73 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 73

حقائق الفرقان ۷۳ سُورَةُ الزُّمَرِ تفسیر - يَسْتَمِعُونَ الْقَولَ اللہ کی بات لوگوں کی بات ، مگر پیروی احسن کی کرتی ہے۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸-۴۷۹) ۲۴ - اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتٰبًا مُتَشَابِهَا مَّثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ ترجمہ ۔ اللہ نے عمدہ سے عمدہ کلام اتارا ایسی کتاب جس کی باتیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں دہرائی ہوئی کئی کئی پیرایوں میں ۔ بال کھڑے ہو جاتے ہیں (اُس کے سننے سے ) ان کی کھال پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ( یعنی عذاب کی جلالی آیتیں سن کر ) پھر اُن کی کھالیں اور اُن کے دل یا دالہی کی طرف نرم پڑ جاتے ہیں۔ یہ ہے اللہ کی ہدایت ( قرآن کے ذریعہ سے ) ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جسے اللہ راہ سے ہٹا دے تو اس کا تو کوئی بھی ہادی نہیں ۔ تفسیر ۔ تمہید۔ دل تین طرح کے ہوتے ہیں۔ اسچی بات معا قبول کرنے والے۔ ۲۔ مفید و بابرکت بات کا فوراً انکار کرنے والے ۳۔ اندر سے منکر بظاہر موافقت دکھا کر غیبت میں ہنسی اڑانے والے۔ اس رکوع شریف میں ( تیسرا رکوع ) اول قسم کا ذکر ہے جن کو انشراح صدر حاصل ہوا۔ ساس نُورٍ مِن رَّبِّه - تین قسم ہے۔ ا - کتاب الہیہ جس میں معروف و منکر کا ذکر ہوتا ہے ۔ ۲۔ ارشادات نبوی ۔ جس سے راہ نمائی حاصل ہوتی ہے۔ ۳۔ نور ایمان جس سے قوت ممیز ہ حاصل ہوتی ہے۔ مُتَشَابِها ۔ ایک جیسی آیت ایک دوسرے کی مصدق ہیں۔ مخالف نہیں ۔ مثانی ۔ ایک ہی امر کو بار بار مختلف رنگوں میں بیان کرنے والی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحہ ۲۱۶)