حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page viii of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page viii

یه روحانی مائدہ متفرق اور منتشر مقامات پر موجود تھا۔افادہ عام کے لئے اس کو یکجا کیا گیا تھا جو حقائق الفرقان کے نام سے کتابی صورت میں شائع شدہ تھا۔اب جبکہ حقائق الفرقان کو دوبارہ شائع کرنے کا ارادہ ہوا تو ضرورت محسوس ہوئی کہ ان کتب و رسائل کو ایک دفعہ پھر اس نکتہ نظر سے دیکھ لیا جاوے تا اگر کہیں کمی بیشی ہو تو وہ مکمل ہو جائے۔چنانچہ نئے سرے سے تمام کتب ورسائل و اخبارات کو پڑھا گیا جس کے نتیجہ میں۔کئی مزید حوالہ جات اس نئی اشاعت میں شامل ہیں۔پہلے حوالہ جات میں بعض جگہوں پر جو کمی بیشی تھی اسے مکمل کر دیا گیا ہے۔جس سے مضمون زیادہ واضح اور قابل فہم ہو جاتا ہے۔-۱ بعض جگہ حوالہ جات درست نہ تھے انہیں بھی درست کر دیا گیا ہے۔-۴- عربی عبارات اور فارسی اشعار کا ترجمہ جو پہلے شامل نہ تھا اُسے بھی دے دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرقانِ حمید کے ان حقائق کو پڑھنے اور استفادہ کرنے کی ہر ایک کو توفیق عطا فرمائے اور اُن تمام کارکنان کو جنہوں نے اس کار خیر میں تعاون فرما یا اپنے فضلوں سے نوازے۔ناشر