حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 67 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 67

حقائق الفرقان ۶۷ سُوْرَةُ الزُّمَرِ سُوْرَةُ الزُّمَرِمَكِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ زمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔تَنْزِيلُ الكتب مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔ترجمہ۔یہ کتاب اُس اللہ کی طرف سے اتری ہے جو عزیز و حکیم ہے۔تفسیر۔لوگ معززوں اور حکیموں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ عزیز وحکیم کی (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶) کتاب ہے۔- إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ - ترجمہ۔ہم نے کتاب کو حق کے ساتھ تیری طرف اتارا ہے تو تو اللہ ہی کی عبادت کر اُسی کے لئے خالص دین بنا کر۔تفسیر۔عبادت۔اعلیٰ سے اعلیٰ محبت معبود کی جس سے پرے کوئی درجہ نہ ہو۔اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کی عظمت معبود کی جس سے پرے کوئی درجہ نہ ہو۔اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کا تذلل معبود کی خدمت میں جس سے پرے کوئی درجہ نہ ہو۔ایک برہمو نے مجھ سے کہا کہ آپ مکہ معظمہ کی پرستش کرتے ہیں۔میں نے کہا کہ پرستش کے کیا معنے ہیں بتاؤ۔اس نے کہا پوجا۔میں نے کہا۔پوجا کس کو کہتے ہیں۔تب اس نے پرستش کے معنے بتائے کہ اس کو کہتے ہیں جس میں دھیان ہو۔عظمت ہو۔میں نے ایک شخص سے کہا کہ ذرا نماز پڑھ کر دکھاؤ۔اس نے نماز پڑھی۔میں نے اس برہمو سے دریافت کیا کہ بتاؤ۔اس میں مکہ معظمہ کا کوئی دھیان یا عظمت ہے یا دُعا ہے۔