حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 56 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 56

حقائق الفرقان ۵۶ سُورَةُ صَ خدمات کی ہیں۔آپ ہماری رعایات رکھیں۔اس جانشین کے مصاحب بڑے کمینے تھے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق سے یہ اس وقت جمع ہو گئے ہیں۔ان سب کو یہیں ختم کر دو۔اس جانشین کا نام یر بعام تھا۔اس نے کہا کہ نہیں۔انہوں سبھوں نے مل کر یعنی بنی اسرائیلی قوموں نے مل کر اسی وقت بغاوت کی۔پاک دوست سچی دعاؤں سے میسر آتے ہیں۔میں سچ کہتا ہوں کہ پاک دوست بچی دعاؤں سے میسر آتے ہیں۔وَمَا خَلَقْنَا۔یہ خیال کہ بہت سی چیزیں بیکار ہیں۔یہ کافروں کا گمان ہے نہ مومن کا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) -۳۰ - كِتَبُ اَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ مُبْرَكَ لِيَدَّبَّرُوا أَيْتِهِ وَلِيَتَذَكَرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ - ترجمہ۔قرآن شریف ایک بابرکت کتاب ہے ہم نے اس کو تیری طرف اتارا تا کہ لوگ اس کی آیتوں میں بہت غور کریں اور عقلمند لوگ اس سے نصیحت پکڑیں ( اور عمل کریں)۔تفسیر۔لِيَدَّبَّرُوا۔لوگ اپنے دماغ سے بڑے بڑے کام لیتے ہیں لیکن قرآن کریم میں تدبر نہیں کر سکتے۔حضرت داؤ د بُرے نہ تھے۔اگر بڑے ہوتے تو ان کو سلیمان جیسا بیٹا عطا نہ ہوتا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴) ۳۳ ۳۴ - فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي ۚ حَتَّى تَوَارَتُ بِالْحِجَابِ - رُدُّوهَا عَلَى فَطَفِقَ مَسْعًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ - ترجمہ۔( گھوڑوں کو دیکھ کر شکریہ کے طور پر ) سلیمان نے کہا میں نے ذکر الہی کے لئے ( یعنی جہاد میں کام آنے کے واسطے) ان سے محبت کی ہے یہاں تک کہ وہ آڑ میں ہو گئے۔حکم دیا کہ ان کو میری طرف لوٹالا ؤ پھر وہ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیر نے لگا۔تفسیر۔حضرت سلیمان کی نسبت بعض لوگوں نے یہ مشہور کر رکھا ہے کہ آپکی عصر کی نماز قضاء ہوگئی تو گھوڑوں کی پنڈلیوں اور گردنوں کو تلوار سے اڑا دیا۔یہ مجنونانہ فعل ایک نبی کی شان سے بعید ہے۔بات یہ ہے کہ آپ گھوڑوں کا معائنہ فرمارہے تھے۔آپ نے فرمایا کہ حب بھی دو قسم ہے۔بعض حبیں