حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 55 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 55

حقائق الفرقان ۵۵ سُورَةُ صَ b ۲۷ - يدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لا تَتَّبِعَ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدُ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ - ترجمہ۔اے داؤد! ہم نے تجھ کو بنایا نائب ملک میں پس تو حکم کر لوگوں میں حق کا اور گری ہوئی خواہشوں کی پیروی نہ کر تو وہ تجھے گمراہ کر دے گی اللہ کی راہ سے بے شک جو لوگ بہکاتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لئے سخت عذاب ہے کیونکہ انہوں نے بھلا دیا ہے حساب کے دن کو۔تفسیر - إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً - جو خلیفہ بناتا ہے۔اللہ ہی بنا تا ہے۔حتٰی کہ باپ دادا کا خلیفہ جواس کی اولاد ہے وہ بھی اللہ چاہے تو بنائے ورنہ موت وغیرہ سے نہ بن سکے۔تشخید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۸) ۲۹،۲۸ - وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ۖ ذَلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ - آم نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفَجَارِ - ترجمہ۔اور ہم نے نہیں پیدا کیا آسمان اور زمین اور جو اُن کے اندر ہے بے کار یہ ان کا خیال ہے جو حق کو چھپاتے ہیں۔بہت افسوس ہے کافروں کے لئے آگ کے عذاب سے۔کیا ہم کر دیں گے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے بدکاروں کے جیسا جو فساد پھیلاتے پھرتے ہیں ملک میں یا ہم بنادیں گے متقیوں کو ظاہر بدکاروں کے جیسا ( یعنی ایسا نہیں کریں گے )۔تفسیر۔حضرت داؤد کے دشمن ان کے قلعہ پر کود پڑے تھے۔اور ان کے سامنے جھوٹا عذر یہ کر دیا تھا کہ ہمارا مقدمہ فیصل کر دیجئے۔اس موقع پر لوگوں نے بڑی دور از کار باتیں بیان کی ہیں۔حضرت داؤد کی زبانی خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ کسی کی دُنبی ناجائز طور پر لے لینا جائز نہیں۔پھر بھلا وہ قصے جو ان کی نسبت مشہور ہیں۔تو حضرت داؤد نبی کہاں ہو سکتے تھے۔حضرت سلیمان کے بعد ان کے جانشین کے پاس امراء آئے۔بعضوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے باپ اور دادا کے زمانہ میں