حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 51 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 51

حقائق الفرقان ۵۱ سُوْرَةُ صَ جو لوگ متنفر تھے وہ بھی ان کے حضور میں حاضر تھے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴) قرآن کریم میں ہے حضرت داؤد علیہ السلام کی نسبت ارشاد ہے وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْاَيْدِ إِنَّهَ أَوَّابٌ (ص: ۱۸) یعنی یاد کرو ہمارے بندے داؤد کو بہت ہاتھوں والا ( بڑا طاقت ور ) وہ جناب الہی کی طرف توجہ کرنے والا ہے۔اور ید کے معنے نصرت وغیرہ کے بھی ہیں۔راغب میں ہے۔يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ - الفتح : ١) أَى نُصْرَتُهُ وَنِعْمَتُهُ وَقُوتُه - ید کے معنے ملک وتصرف کے بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاح - (البقرة: ۲۳۸) ان معنوں میں سے ہر ایک یہاں چسپاں ہو سکتا ہے اور عام انسانی بول چال میں بھی ہاتھ کا لفظ ان سب معنوں پر بولا جاتا ہے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۷۲، ۲۷۳) ۲۰ - وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَه أَوَابٌ - ترجمہ۔اور سخت متنفروں کو بھی جمع کیا تھا۔سب کے سب اس کی وجہ سے اللہ کی طرف جھکنے والے تھے۔تفسیر۔الطير - تنفرلوگ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴) ۱۰ ۲۱ - وَشَدَدْنَا مُلكَهُ وَأَتَيْنَهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَاب - ترجمہ۔اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا تھا اور اس کو عقل و دانائی عطا فرمائی تھی اور وہ فیصلے خوب کرتا تھا۔تفسیر - فصل الخطاب۔فیصلہ کر دینے والی بات۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) لے اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔ے یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گروہو۔