حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 50 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 50

حقائق الفرقان سُوْرَةُ صَ ١٦ - وَمَا يَنْظُرُ هَؤُلَاءِ الاَ صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ - ترجمہ۔اور یہ لوگ نہیں راہ دیکھ رہے ہیں مگر ایک سخت صدمہ کی جس سے مہلت آرام کی نہیں ملے گی۔تفسیر۔مَا يَنظُرُ۔میں نے لوگوں کو بہت سمجھایا ہے کہ جب قوم محدود دائرہ میں ہوتی ہے اور اس کے سامان محدود ہوتے ہیں تو ان کی زبان بھی محدود ہوتی ہے۔جب ان کے تعلقات بڑھ جاتے ہیں اور دوسری قوموں سے تعلقات بڑھتے ہیں تو وہ لفظ بھی وسیع ہو جاتے ہیں۔فواق۔ایک اونٹنی کو دوھ کر جب دوسری کو دوہتے ہیں اور تیسری کو۔اور پھر اسی طرح کئی کو ڈوھ کر جب پھر پہلی کو دوہنے لگے تو اس فاصلہ کو فواق کہتے ہیں۔اسی طرح جب لڑائی میں ایک شخص مہلت مانگتا ہے تو اس کو فواق کہتے ہیں۔یہاں بھی عذاب کی مہلت کا ذکر ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۴) ۱ - اصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْدِ ۚ إِنَّهُ أَوَّابٌ - جمہ۔یہ جو کچھ کہتے ہیں تو اس پر صبر کرتارہ اور ہمارے بندے داؤد کا حال یاد کر لے جو بڑا قوت والا تھا اور وہ بڑا رجوع کرنے والا تھا۔تفسیر - اصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن کبھی نگ و ناموس پر کبھی جان و مال پر ، کبھی مال و اسباب پر ، کبھی دین پر حملہ کرتے ہیں۔اور ان حملات کیلئے بعض اوقات مامور کڑھتے ہیں کہ یہ کیوں ایسی شرارتیں کرتے ہیں۔اللہ تعالی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو تسکین فرماتا ہے کہ تیرے پاس کھلیں نہیں اور داؤد کے پاس تھیں۔تیرے پاس فوج نہیں اور داؤد کے پاس تھی۔داؤد کی قوم اس سے ملی ہوئی تھی۔تیری قوم تیرے ساتھ نہیں۔داؤد کے پاس مال و اسباب اور بادشاہت تھی اور تیرے پاس نہیں۔شریر لوگ جبکہ داؤد کا مقابلہ کر لیتے تھے تو تیرے جیسے انسان پر اگر حملہ کرلیں تو کیا بات ہے۔جس طرح داؤد عفو سے کام لیتے تھے۔اسی طرح تم بھی عفو سے کام لو۔داؤد کے زمانہ میں جس قدر ہولی لینڈ اور شام کے پہاڑ تھے سب ان کے ماتحت تھے۔یہاں تک کہ ل THE HOLY LAND ارض مقدسه ( فلسطین)