حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 49
حقائق الفرقان ۴۹ سُورَةُ صَ تفسیر - الذكر ۔ یہ قابل ذکر ہو جائے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) 11 - أَمْ لَهُمْ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَلْيَرْ تَقُوا فِي الْأَسْبَابِ - ترجمہ ۔ (یعنی کیا یہ بڑے متقی ہیں ) یا ان کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں اور ان چیزوں میں جو ان کے درمیان ہیں تو انہیں چاہئے کہ (آسمان میں رسی لڑکا کر ) اس پر چڑھ کر ( تمہاری ) ترقی کے اسباب کاٹ دیں۔ تفسیر فلیو تو کوئی شئے بنا کر آسمان پر چڑھیں اور نصرت کو روکیں ۔ اپنے آپ کو پھانسی دے دیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) -۱۲- جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ - ترجمہ ۔ یہ تو ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جو وہاں شکست دے کر بھگایا جائے گا۔ تفسیر - جند جھنڈ ۔ دشمن ایک بڑا گر وہ ہوں گے۔ یہ ایک پیشگوئی ہے۔ هنالك - مدینہ منورہ کی طرف اشارہ ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴) جند مَا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَاب - احزاب ( جماعتیں ) احزار ) احزاب کے بڑے بڑے لشکر اس جگہ شکست کھا جائیں گے۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں ۔ عنقرب یہ سب لوگ شکست دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۷ حاشیه ) جُندٌ مَا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ - سوره احزاب میں وَ لَمَّا ذَا الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هُذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ (الاحزاب : ۲۳) یہ مگی آیت ہے هُنالك سے اشارہ فرمایا۔ مکہ میں یہ پیشگوئی پوری ہوگی ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷) لے اور جب دیکھا ایمانداروں نے لشکروں کو کہنے لگے کہ یہ وہی ہے جس کا ہم سے وعدہ کیا تھا اللہ اور اس کے رسول نے۔