حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 48
حقائق الفرقان ۴۸ سُوْرَةُ صَ - وَانْطَلَقَ الْمَلَا مِنْهُمُ اَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَى الهَتِكُمْ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُ - ترجمہ۔اور ان کے رعب دار سردار چلائے اور ان میں کے بڑے بڑے امراء بول اٹھے تو چلے جاؤ اور اپنے معبودوں پر قائم رہو۔بے شک اس بات میں تو کچھ غرض ہے ( یعنی یہ دین مطلبی ہے)۔تفسیر - انطلق۔بول اٹھے۔شَى يُرادُ۔کچھ اعتراض ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰،۳ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۴) اور ان کے سردار یہ کہتے ہوئے (انہیں) چلے کہ چلو اپنے معبودوں پر پکے رہو کیونکہ یہ ایک بات تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ ) ہے جس کا منشاء کچھ اور ہے۔وَ انْطَلَقَ الْمَلا۔بول اٹھے سردار۔( تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ٨- مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقُ - ترجمہ۔یہ بات ہم نے دوسرے مذہبوں میں نہیں سنی ( یا نصاری وغیرہ کے مذہب میں نہیں سنتے ) بے شک یہ تو ایک بناوٹی بات ہے۔تفسير - في الملةِ الأخرة کسی دوسرے کے مذہب میں مجوس عیسائی۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ہم نے پچھلے دین میں یہ بات نہیں سنی۔یہ تو کچھ گھڑت سی معلوم ہوتی ہے۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۹۱ حاشیہ) ج - وَأَنْزِلَ عَلَيْهِ الذِكرُ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِى بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا عَذَاب ترجمہ۔کیا اس پر نازل کیا گیا ہے قرآن ہم سب میں سے ( یعنی یہ شخص خود مستثنی کیوں ہو رہا ہے ) نہیں وہ تو میرے قرآن ہی سے شک میں ہیں۔ہاں انہوں نے چکھا نہیں میرا عذاب۔