حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 46 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 46

حقائق الفرقان ۴۶ سُورَةُ صَ سُورَةُ صَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ ص کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔ ۲، ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ - بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَ شِقَاقٍ - ترجمہ ۔ ہم ایک صادق کا ذکر کرتے ہیں اور قسم ہے نصیحت کرنے والے قرآن کی ۔ ہاں جن لوگوں نے انکار کیا، حق کو چھپایا وہ ہیکٹڑی اور سخت اختلاف میں پڑے ہیں ۔ تفسیر۔ ص ۔ اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔ ذی الذکر ۔ یہ فطرت ہے کہ انسان بلند پروازی چاہتا ہے۔ شرافت والے تاریخی آدمی تم بن جاؤ گے۔ شقاق ۔ رسول سے ہٹ جانے کی راہ ۔ ص - صادق ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳) ذی الذکر ۔ فطرت کو جگانے ، بھولی ہوئی باتیں یاد دلانے کیلئے قرآن آیا۔ مسئلہ تثلیث و کفارہ ، بت پرستی انسان کی فطرت میں ہر گز نہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوا وَ لَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ - ترجمہ ۔ (اور انہیں معلوم نہیں ) کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی بستیاں اور سنگتیں ہلاک کر ڈالیں تو وہ پکار پکار کے چلائے جب کہ بھاگنے کا موقع ہر گز نہیں ہے ( خلاصی کا وقت جاتا رہا ) ۔ تفسیر - فنادوا - پس چلا اٹھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر۱، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴)