حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 433 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 433

حقائق الفرقان ۴۳۳ لِنَجْعَلَهَا۔تمہیں اس واسطے سناتے ہیں کہ تمہیں نصیحت حاصل ہو۔سُوْرَةُ الْحَاقَةِ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۲) ۱۴ تا ۱۶ - فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةُ وَاحِدَةً وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَادَكَةً وَاحِدَةً فَيَوْمَينِ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ - ترجمہ۔پھر جب ایک دفعہ صور پھونکا جائے گا۔اور زمین و پہاڑ اٹھائے جائیں گے اور ایک بار و حکم دھکا ٹکرا کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔تو اس روز واقع ہونے والی واقع ہو جائے گی۔تفسیر۔اِذَا نُفِع۔ایک وقت آتا ہے جبکہ بگل بجایا جائے گا۔عذاب و ہلاکت کا وقت یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مخالفین پر جو عذاب آنے والا ہے۔اس کا وقت آ جائے گا۔جِبَالُ۔۱۔پہاڑ اڑ جائیں گے یا۔۲۔مشرکین کے عمائد جو اپنے آپ کو پہاڑوں کی مانند مضبوط سمجھتے ہیں ہلاک ہو جائیں گے۔وَقَعَت۔خطرناک عذاب آئے گا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ / دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۲) ۱۸،۱۷ - وَانْشَقَتِ السَّمَاءِ فَهِيَ يَوْمَبِدٍ وَاهِيَةٌ وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَابِهَا وَ يَحْمِلُ عَرْشَ رَبَّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَينِ ثَنِيَةٌ - ترجمہ۔اور آسمان پھٹ جائے گا اور ڈھیلا پڑ جائے گا اور پھس پھسا ہو جائے گا اس دن۔اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے۔اور تیرے رب کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے۔تفسیر۔انشقت السماء - آسمان پھٹ پڑے گا۔سخت بارش ہوگی یا کوئی عذاب آئے گا۔ملك فرشتے۔ملائکہ کا ایک خاص اثر دہام اور ہجوم ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی تائید اور نصرت میں ملائکہ کا نزول ہوتا تھا۔ثنية - اس دن اللہ تعالیٰ کے عرش کے حامل آٹھ فرشتے ہوں گے۔کیا معنی۔اللہ تعالیٰ کی