حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 428
حقائق الفرقان ۴۲۸ سُوْرَةُ الْقَلَمِ صَاحِبِ الْحُوت: تیزی والا۔غضب والا۔حوت مچھلی کو بھی کہتے ہیں۔اس لئے ترجمہ ہوا۔مچھلی والا۔تب اشارہ ہوا الْتَقَبَهُ الْحُوتُ کی طرف۔فرمایا۔اے نبی تو منکرین کی تکلیف دہی پر صبر کر۔یہ تکالیف اور مصائب تیرے لئے غمزدہ ہونے کا موجب نہ ہوں۔وقت قریب ہے کہ تیری کامیابی ظاہر ہوگی۔اور تیری صداقت سب پر کھل جائے گی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ / دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۱) ۵۲۔وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِكرَ وَ يَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونَ - ترجمہ۔اور قریب ہے کہ منکر آنکھوں سے تجھے گھور گھور کر پھنسلا پچھلا دیں جب وہ سنتے ہیں قرآن اور بولتے ہیں کہ یہ بھی ضرور دیوانہ ہے۔تفسیر۔يُزلِقُونَك۔تجھے گھورتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱۰ مورخہ ۷ /دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۱) -۵۳- وَمَا هُوَ الَّا ذِكرُ لِلْعَلَمِينَ - ترجمہ۔اور قرآن تو کچھ نہیں مگر تمام جہانوں کے واسطے پند و یادگارا ہے۔تفسیر۔ذکر۔شرافت۔بڑائی۔اس کتاب پر عمل کرنے والے تاریخی لوگ ہو جائیں گے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۸۱)