حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 427
حقائق الفرقان ۴۲۷ سُوْرَةُ الْقَلَمِ ۴۵- فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ روپوور لا يعلمون - ترجمہ ۔ اب تو مجھ کو اور اس کو چھوڑ دے جو جھٹلاتا تھا اس کلام کو ۔ قریب ہی ہم اس کو کھینچیں گے آہستہ آہستہ ایسی طرح کہ ان کو معلوم بھی نہ ہو ۔ تفسیر کرنی۔ یہ ایک محاورہ ہے۔ ہمارے ملک میں بھی کہتے ہیں۔ مجھے چھوڑ دو۔ میں ذرا اس کی خبر لے لوں ۔ زبان انگریزی میں بھی اس قسم کا محاورہ لفظ Let سے استعمال کیا جاتا ہے۔ رو ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۱) بدرقاد ۱۰ ۴۷ - أَمْ تَسْلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ ترجمہ کیا تو ان سے کوئی مزدوری مانگتا ہے سو یہ فیس کے بوجھ سے دبے جاتے ہیں ۔ سو۔ تفسیر۔ یہ بھی اس نبی کی صداقت کا ثبوت ہے کہ وہ تمہاری خیر خواہی میں رات دن مصروف ہے اور اس کے عوض میں تم سے کچھ مزدوری نہیں چاہتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۱) ۴۸- أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ - ترجمہ ۔ یا ان کے پاس علم غیب ہے کہ وہ لکھ لیتے ہیں ۔ ۔ تفسیر۔ غیب۔ دیکھو غیب کی پیشگوئیاں خدا تعالی سے خبر پا کر کون کر رہا ہے؟ کیا ایسی زبردست پیشگوئیاں کوئی مفتری یا مجنون کر سکتا ہے۔ جو برابر پوری بھی ہو رہی ہیں اور بڑی بڑی فتوحات پر مشتمل ہیں۔ اگر یہ رسول خدا کی طرف سے نہیں ہے تو یہ غیب اُسے کہاں سے مل گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ے دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۱) ۴۹۔ فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ دو منظوم ۔ ترجمہ ۔ تو تو اپنے رب کے حکم کی وجہ سے صبر کر ( اور اس کے حکم کا منتظر رہ ) مچھلی والے کے مانند ۔ نہ ہو جا۔ جب اس نے اللہ کو پکارا اور وہ دل آزردہ اور غم سے پڑ تھا ۔