حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 33 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 33

حقائق الفرقان ۳۳ سُوْرَةُ الصَّقْتِ لا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ (سیپارہ ۱۳۔رکوع۔سورة الحجر:۸۹) فَاخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْ تَبَاتٍ شَتَّى - (سیپارہ ۱۶۔رکوع ۱۱- سوره طه : ۵۴) دیکھو ان تمام محاورات میں جو رواں معنی کرنا ہر گز صحیح نہیں۔یہاں ہر جگہ ازواج کے معنے ساتھ والے کے ہیں۔مطلب آیت کا نہایت صاف ہے کہ بڑے بڑے ظالم بدکار اور ان کی جنس کے سنگی ساتھی سب کو دوزخ میں لے جاؤ۔فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۳۱- ۱۳۲) ۳۸- بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ - ترجمہ۔حالانکہ وہ تو سچا دین لے کر آیا ہے اور وہ تمام پیغمبروں کا مصدق ہے۔تفسیر۔وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ - قرآن شریف نے تمام رسولوں کی تصدیق کی۔جو صداقتیں انہوں نے مختلف زمانوں میں پیش کیں۔وہ سب قرآن مجید میں موجود ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۲) -۶۶- طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيْطِيْنِ - ترجمہ۔اس کے خوشے ایسے ہیں جیسے سانپ کے پھن۔تفسیر۔رُءُوسُ الشَّيطِینِ۔سانپوں کا سر۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۲) اس کے پھل ایسے ہوتے ہیں جیسے سانپ کی زبان۔تشخيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ، صفحہ ۴۷۷) ۸۴ ۸۵ - وَاِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْراهِيمَ - اِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبِ سَلِيمٍ - ترجمہ۔اور اسی کی راہ چلنے والوں میں سے ابراہیم بھی تھا۔جب وہ صحیح سلامت دل کے ساتھ اپنے رب کے پاس آیا۔نسیسر۔انبیاء پہلے تمام اسباب کو اپنی طاقت و وسعت کے مطابق جمع کرتے ہیں پھر خدا کو پکارتے ہیں کیونکہ اسباب کا جمع کرنا بھی خدا ہی کے قانون کی فرماں برداری ہے۔تدبیر کے معنے ہیں۔آخر کو دیکھنا۔ا مت پسارا اپنی آنکھیں اُن چیزوں پر جو بر تنے کو دیں ہم نے ان کو کئی طرح کے لوگوں پر۔۱۲ پھر نکالا ہم نے اُس سے بھانت بھانت سبزہ۔۱۲