حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 419
حقائق الفرقان ۴۱۹ سُوْرَةُ الْقَلَمِ اس کی بہت سی مثالیں اس زمانہ میں بھی موجود ہیں۔بعض لوگوں نے اپنی اولا د کو مسلمان ہو جانے کے سبب محروم الارث کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس سے بہتر مال عطا کرے گا۔اشیم - بدکار ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸ ، ۹ مورخه ۳۰/نومبر ۱۹۱۱ صفحہ ۲۷۷) ވ ވ ۱۴ - عُتُةٍ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ - ترجمہ۔اڑیل ضدی بڑا بداصل ہے۔تفسیر۔عقل۔جھگڑے میں سخت۔اُجڈ زنیم - ولد الزنا نطفہ ہے تحقیق جو کسی قوم کا نہ ہو اور اپنے آپ کو اس قوم کا بتلائے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۸، ۹ - مورخه ۳۰/نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۷) ۱۷ - سَنَسِبُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ - ترجمہ۔ہم قریب ہی اس کی سونڈھ یعنی لمبی ناک پر داغ لگادیں گے۔تفسیر۔جس امر میں وہ عزت چاہتا ہے۔اسی میں اس کو بے عزت کیا جاوے گا۔خرطوم سے مراد ناک ہے۔مطلب یہ کہ اس کی ناک کٹ جاوے گی۔بے عزت ہوگا ، ذلیل ہو گا۔یہ ایک پیشگوئی تھی۔چنانچہ ایسا ہی واقعہ ہوا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰ / نومبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۷۷) ج ١٩١٨ - انا بكونهُمْ كَمَا بَلَوْنَا اَصْحَبَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ وَلَا يَسْتَثْنُونَ۔ترجمہ۔ہم نے ان کو آزمایا جیسا باغ والوں کو آزمایا۔جب انہوں نے قسم کھائی کہ باغ کے پھل ضرور تو ڈلیں گے صبح ہی۔اور انشاء اللہ بھی نہ کہا۔بكونھم۔ہم نے ان کو امتحان میں ڈالا۔یہاں ایک قوم کا حال بطور مثال کے بیان کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے انہیں ایک باغ عطا کیا تھا۔مگر انہوں نے خداوند تعالیٰ کی نعمت کا شکریہ کر کے مساکین کو حصہ نہ دینا چاہا۔بخل کیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ تمام باغ جل کر خاک سیاہ ہو گیا۔اور ان کے ہاتھ بھی کچھ نہ آیا۔اس مثال سے اہلِ مکہ کو عبرت حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ تمہیں جو ریاست و دولت