حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 418 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 418

حقائق الفرقان ۴۱۸ سُوْرَةُ الْقَلَمِ چشم پوشی کی جائے یا اس چشم پوشی میں اپنے بھائی مسلمان کی اصلاح مد نظر رکھی جائے اور مداہنت وہ ہے کہ اپنے حظ نفس خواہش نفسانی اور سلامتی جاہ کے لئے چشم پوشی کی جاوے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۷) ا - وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلافٍ مَّهِينٍ - ترجمہ۔اور تو کہا نہ مان ہر ایک بڑی جھوٹی قسمیں کھانے والے ذلیل بے عقل کا۔تفسیر۔حلاف۔جھوٹی قسمیں کھانے والا۔بہت قسمیں کھانے والا۔جیسا کہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ بات بات پر واللہ، باللہ کہتے رہتے ہیں۔ایسے لوگ خدا تعالیٰ کا نام بے فائدہ لیتے ہیں۔اور لَا تَجْعَلُوا اللهَ عُرُضَةً لِاَيْمَانِكُمْ - (البقرة : ۲۲۵) کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں۔مهین - قلیل الفہم ، پست ہمت ، ست رائے، خفیف العقل۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰/ نومبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۷۷) ۱۲ - هَمَّارٍ مَشَاءٍ بِنَمِيمٍ - ترجمہ۔طعنہ دیتا ہے چغلیاں کرتا پھرتا ہے۔تفسیر - هناز۔طعنہ دینے والا۔لوگوں کی برائیاں بیان کرنے والا۔مساءٍ بِنَمِيم - چغل خور سخن چینی کے واسطے لوگوں کے درمیان آمد ورفت کرنے والا۔حدیث شریف میں آیا ہے۔سب سے بہتر وہ بندگانِ خدا ہیں جن کو دیکھ کر خدا یاد آتا ہے۔اور سب سے بدتر وہ ہیں جو لگائی بجھائی کر کے دوستوں میں جدائی ڈلواتے اور پاک لوگوں کے عیب تلاش کرتے پھرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۸، ۹ مورخہ ۳۰ / نومبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۷۷) ۱۳۔مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ - ترجمہ۔نیک کام سے روکتا ہے سخت دل، بداخلاق، حد سے بڑھتا ہے۔تفسیر۔مَناعِ لِلْخَيْرِ۔نیکی سے منع کرنے والا۔خیر کے معنے مال کے بھی ہیں۔ولید بن مغیرہ اپنے بیٹوں اور اقارب کو کہا کرتا تھا کہ جو کوئی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی متابعت کرے گا وہ میرے مال سے محروم رہے گا۔لے نہ بنالو اللہ کو مانع اپنی قسموں کے باعث۔