حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 412 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 412

حقائق الفرقان ۴۱۲ سُوْرَةُ الْقَلَمِ کرتے اور تیرے اقوال اور تیرے افعال کا نتیجہ تو بھی دیکھ لے گا۔اور دوسرے لوگ بھی دیکھ لیں گے۔اور یہ کیسی کچی پیشگوئی نکلی۔دنیا میں صرف آپ ہی اکیلے ایسے کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے المَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي - (المائدۃ: ۴) کی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں نکھوں سے سنی اور رایت النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا۔(النصر : ۳) کا نظارہ اپنی آ سے دیکھا۔صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَارَكَ فَإِنَّهُ حَمِيدٌ فَجِيْدٌ۔اس پر بھی نہ ماننے والوں نے نہ مانا ( نور الدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۶۶٬۶۵) پر نہ مانا۔دنیا میں انسان ایک عجب معجون ہے۔اس نے زمین کو پھاڑا ، پہاڑوں کو چیرا، سمندر کی تہہ سے موتی نکالے، ہوا، سمندر، روشنی پر حکومت کرتا ہے۔باوجود اس کمال کے کسی اور کے نمونہ کو اختیار کرنا چاہتا ہے۔وہ تاجر، کسی بڑے تاجر، سپاہی کسی بڑے کمان افسر کی طرح بننا چاہتا ہے۔راولپنڈی کے ایک دربار میں پرنس آف ویلز سے کی شان و شوکت دیکھ کر ایک احمق نے مضمون لکھا کہ کاش میں ہی پرنس ہوتا۔ایک میرا دوست مرض جذام میں گرفتار یہاں آیا۔مجھے کہنے لگا۔آپ عظمند نہیں معلوم ہوئے۔آپ مجھے اجازت دیں۔میں کوشش کروں۔فوراً آپ کو زمین کے بڑے مربعے دلا سکتا ہوں۔آپ بادشاہ بن جائیں گے ! میں نے اسے کہا تم نہیں جانتے۔خوشی اور شے ہے۔تم مجھے زمین دلواتے ہو۔خود تو بڑے زمیندار ہو۔مگر دیکھو۔تم میں ایسی بیماری ہے کہ تمہارے رشتہ دار بھی تم سے نفرت کرتے ہیں۔پھر وہ زمین کس کام۔غرض ہر شخص کسی نمونہ کو سمجھنے کا خواہشمند ہے۔کوئی حسن و جمال کا شیدا، کوئی ناموری چاہتا ، کوئی حکومت کو پسند کرتا ، کوئی کسی اور بڑائی کا حریص ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ ان کے واسطے ایک نمونہ پیش کرتا ہے۔دوات اور قلم ہو۔اور اس سے جو کچھ لکھا جاسکتا ہے۔سیاسی لوگ سیاست پر کتب لکھتے ، ناولسٹ ناول لکھتے اور مختلف لکھنے والے مختلف اشیاء پر لکھتے اور ان کی تحریریں جمع کرو۔یہ ثابت ہوگا کہ محمد رسول مجنون نہیں تھا۔اس نے جو کچھ خلقت کے سامنے پیش کیا۔وہ حق و حکمت سے پر۔اور اس نے جو تحریر پیش کی ہے اس کا مقابلہ کوئی تحریر دنیا بھر کی نہیں کرسکتی۔تمام لے میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی۔۲۔اور تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہورہے ہیں۔۳ بعدۂ جارج پنجم۔مرتب