حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 411 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 411

حقائق الفرقان ۴۱۱ سُوْرَةُ الْقَلَمِ سُوْرَةُ الْقَلَمِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورۃ قلم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔۲ تا ۷۔ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ - مَا اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبَّكَ بِمَجْنُونِ وَإِنَّ لَكَ لاَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ - فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ۔وو بِايْكُمُ الْمَفْتُون - ترجمہ۔قسم ہے نون اور قلم اور کل مسودات کی۔تو اپنے رب کی مہربانی سے دیوانہ تو نہیں ہے۔بے شک تیرے لئے اجر ہے جو کبھی منقطع ہونے والا نہیں (اس لئے کہ مجنون کے کام کی مزدوری نہیں ملتی)۔(تیسری دلیل یہ ہے کہ) بے شک بے شک تو اعلیٰ درجہ کے خلق پر پیدا کیا گیا ہے (یعنی مجنون میں تو خلق نہیں ہوتا)۔تو قریب ہے کہ تو بھی دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔( یہ چوتھی دلیل کہ مجنون غور نہیں کرتا۔کہ تم میں سے کون بڑا خبطی ہے ( یہ پانچویں دلیل ہے)۔دوات اور قلم اور وہ عظیم الشان صداقتیں جن کو لوگ لکھتے ہیں اور لکھتے رہیں گے۔(ان کے مطالعہ کا نتیجہ تو یہی ہو گا) کہ تو اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں کیونکہ وہ تمام تحریریں تیری صداقت کی گواہ رہیں گی اور دوسری دلیل یہ ہے کہ تیری محنت و کوشش کا بدلہ۔اجبر۔اس کی مزدوری تیرے لئے غیر منقطع ابدی ہے اور ظاہر ہے کہ مجنون کی محنت و کوشش کا تو کوئی اجر ہی نہیں ہوا کرتا۔تیسری دلیل یہ ہے کہ مجنون تو خلیق نہیں ہوتے۔اور تو خلق پر کیا خلق عظیم پر ہے۔آپ کی مقناطیسی جذب اور آپ کے اخلاق ہی تھے کہ ارب عرب آپ کے حکم پر اپنے خون کو پانی کی طرح بہاتے تھے اور چوتھی دلیل یہ ہے کہ مجنون کے افعال و اقوال مثمر ثمرات خیر اور منتج کسی نیک نتیجہ کے نہیں ہوا