حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 410
حقائق الفرقان ۴۱۰ سُوْرَةُ الْمُلْكِ کی نعمتوں کی قدر کرے کہ اس نے کس قدر احسان ہم پر کئے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۶ ، ۷۔۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۵) ٢٦ - وَيَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمُ صُدِقِينَ - ترجمہ۔اور وہ ( بے ایمان ) کہتے ہیں کہ ( عذاب یا قیامت کا ) وعدہ کب پورا ہوگا جب تم سچے ہو۔تفسیر۔متی۔کفار سوال کرتے ہیں، یہ وعدہ کب پورا ہوگا۔ہم پر کب عذاب آئے گا۔یہ تو اسی دنیا کی بات ہے۔تم تاریخ مقرر کرو! (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۷،۶۔۲۳ نومبر ۱۹۱۱ صفحہ ۲۷۶) فلمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِيِّئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هَذَا الَّذِى ۲۸۔كُنْتُم بِهِ تَدَّعُونَ - ترجمہ۔پھر جب اُس (عذاب یا قیامت کو دیکھیں گے کہ قریب ہی موجود تھا تو منکروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی تو ہے جس کو تم مانگتے تھے۔فرمایا۔عذاب آئے گا۔اور تم رُوسیاہ ہو جاؤ گے۔تدعون۔وہ عذاب جس کو تم زور سے مانگتے تھے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۶ ۷ - ۲۳ / نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۶) سيتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا - کافروں کے بڑے آدمی برا منائیں گے۔تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۵) ۲۹ - قُلْ اَرَوَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللَّهُ وَمَنْ مَّعِيَ أَوْ رَحِمَنًا فَمَنْ يُجِيرُ الْكَفِرِينَ مِنْ عَذَابِ اليم - ترجمہ۔ان سے کہہ دو (خبر ) اگر مجھے اور میرے ساتھ والوں کو اللہ ہلاک کر دے یا ہم پر رحم فرماوے، مگر وہ کون ہے جو کافروں کو ٹیں دینے والے عذاب سے پناہ دے۔تفسیر۔بہت لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہ الہام ہوا تھا۔کیوں پورا نہیں ہوا۔فرما یا۔تم پر عذاب ضرور آئے گا خواہ میرے سامنے آئے۔خواہ میرے بعد آئے۔تم نجات نہیں پاسکتے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۶، ۷ مورخه ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۶)