حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 32 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 32

حقائق الفرقان ۳۲ سُوْرَةُ الصَّقْتِ شَيْطن مارے۔ایک مخلوق ہے جو نا پاک اور مخلوق سے دور رہتی ہے۔عرب اسے کا ہن کہتے ہیں۔شانہ بین بھی انہی میں داخل ہیں۔وہ انبیاء کی اتباع نہیں کرتے اور غیب کی باتوں کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں۔لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلا الا علی۔جبرائیل اور اس کے قرب والے ملائکہ تک ان کی رسائی نہیں۔مگر وہ زمین کے ملائکہ یا ادھر اُدھر سے کچھ اڑا لیتے ہیں۔کچھ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔شهَابٌ ثَاقِب۔چمکتا ہوا شعلہ پڑتا ہے اور وہ جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۲) الْمَلا الاعلى - جناب الہی کا الہام اولاً جن کو پہنچتا ہے۔تفخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ۲۳، ۲۴ - أَحْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ فَاهُدُ وَهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ - ترجمہ۔حکم ہوگا جمع کرو ظالموں کو اور ان کے ساتھ والوں اور مردوں اور عورتوں کو اور ان کو جن کی یہ پوجا کرتے تھے۔اللہ کے سوا۔پھر اُن کو دوزخ کے راستہ پر چلاؤ۔تفسیر۔ازواج جمع ہے زوج کی اور زوج کے معنی ہیں۔ساتھی (الْأَزْوَاجُ : الْقُرَنَاءُ) یعنی ازواج بمعنی ساتھی کے ہیں۔سُبُحْنَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ ثَنِيَةَ أَزْوَاجِ مِنَ الضَّانِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْنِ اثْنَيْنِ - وَأَخَرُ مِنْ شَكْلِةٍ أَزْوَاج " سیپارہ ۲۳۔رکوع ۲۔سورہ۔لیس:۳۷) سیپاره ۸- رکوع ۴- سورة الانعام: ۱۴۴) (سیپارہ ۲۳۔رکوع ۱۳۔سورہ ص : ۵۹) ا پاک ذات ہے وہ جس نے بنائے جوڑے سب چیز کے اس قسم سے جواُگتا ہے زمین میں اور ان کے نفسوں سے۔۱۲ ے پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیٹر میں سے دوا اور بکریوں میں سے دو۔۱۲ سے اور کچھ اور اسی شکل کا طرح طرح کی چیزیں۔۱۲