حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 408
حقائق الفرقان ۴۰۸ سُوْرَةُ الْمُلْكِ ۱۸ - اَم اَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ - ترجمہ۔یا اس کے رب کے غضب سے نہیں ڈرتے جو آسمان میں ہے کہ بھیج دے تم پر پتھر کی برسات۔تو قریب ہی تم کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا ڈرانا کیسا تھا۔تفسیر۔حَاصِبا۔اس میں غزوہ خندق کی طرف اشارہ ہے جس میں مکہ والے مدینہ والوں کے ساتھ مل گئے تھے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۶، ۷-۲۳ نومبر ۱۹۱۱، صفحه ۲۷۵) - اَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ ضَفْتِ وَ يَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمٰنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْ عِم بَصِيرٌ - - ترجمہ۔کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو ان کے اوپر پرکھولے اور موچے اڑا کرتے ہیں۔رحمن کے سوا انہیں کون تھامے رہتا ہے۔بے شک وہ ہر شے کا نگران ہے۔تفسیر۔الگیر۔مردار خوار جانور۔پیشگوئی ہے کہ تم شکست کھاؤ گے۔اور یہ جانور تمہاری لاشیں کھائیں گے۔یہ گدھ جو آسمان میں پھرتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے رکے ہوئے ہیں ورنہ یہ تم کو نوچ نوچ کر کھا جاتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ا نمبر ۷۶ مورخه ۲۳ /نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۵) ٢١ ـ آمَنْ هذَا الَّذِى هُوَ جُنْدٌ تَكُمْ يَنْصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَنِ اِنِ الْكَفِرُونَ اِلَّا فِي غُرُورٍ - ترجمہ۔بھلا ایسا کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کرے رحمن کے مقابلہ میں۔بے شک کا فرتو لو دھو کے ہی میں ہیں۔جنڈ۔یہ تمہارے لشکر تمہارے کسی کام نہ آویں گے اور خدا کے عذاب کو ٹال نہ سکیں گے۔مِنْ دُونِ الرَّحْمٰنِ۔رحمان کے مقابلہ میں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ /نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۵)