حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 402
حقائق الفرقان ۴۰۲ سُوْرَةُ الْمُلْكِ ۲۔الکا پات۔مٹی ارز۔شعلے ایک عظیم الشان کارخانہ ہے اور اس میں اس قدر مواد ہوتے ہیں کہ اسلحہ کے بنانے والوں نے اور ستیارتھ والے نے جو ہتھیار لکھے ہیں۔ان میں اتنے مواد مشتعل نہیں ہوتے۔پس کیا وہ صرف اس لئے گرتے ہیں کہ چند عجائب خانوں میں پڑے رہیں۔اور خدا کا یہ عظیم الشان فعل لغو ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔۳۔فرشتے۔ملک ، ائر، شیاطین ، اہرمن، ائر ہیں اور ان کا باہم عداوت کا رشتہ ہے۔ان کی جنگ نور وظلمت بلکہ عدم ووجود کی جنگ ہے۔۴۔اگر وسائط غلط اور برے ہیں تو وسائل صحیحہ اور عمدہ بھی ہیں۔اب ہم آیات کا ترجمہ لکھتے ہیں۔جن میں اس جنگ کا تذکرہ ہے۔اور پوچھتے ہیں۔انصاف سے بتاؤ کہ آریو۔کیا تمہارا کام تھا کہ تم انکار کرتے۔ا - وَ لَقَد جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ زَيَّتُهَا لِلتَّظِرِينَ وَحَفِظْنَهَا مِنْ كُلِّ شَيْطن رَّجِيم - إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ ـ (الحجر: ۱۷ تا ۱۹) ضرور ہم نے ہی بنائے آسمان میں روشن اجرام۔اور خوبصورت بنایا انہیں دیکھنے والوں کے لئے اور محفوظ رکھا ہم نے انہیں ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک شوندہ۔تگہ باز یا مردود سے۔ہاں اگر کوئی چھپ کر سننا چاہے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں۔شہاب ثاقب، مٹی ارز، الکا پات۔٢ - إِنَّا زَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِزِينَةِ إِلكَوَاكِبِ وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطَنٍ مَّارِدٍ - لَا يَسْمَعُونَ إلَى الْمَلَا الْاَعْلَى وَ يُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ - دُحُورًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَة شِهَابٌ ثَاقِبُ - الصفت : ۷ تا ۱۱) ترجمہ: ہم ہی نے خوش نما بنا یا اس ورلے آسمان کو کو اکب کی زینت سے اور محفوظ کر دیا ہم نے اسے ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک ہونے والے متکبر ضدی سے۔ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے اور ہر جانب سے دھکیلے جاتے ہیں۔دھتکارے جاتے اور ان کے لئے دائمی دُکھ دینے والا عذاب ہے۔ہاں اگر کوئی چھٹی مارے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب، میٹی ارز، الکا پات۔