حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 395 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 395

۳۹۵ سُوْرَةُ الْمُلْكِ حقائق الفرقان وہ لکھتے ہیں کہ مٹیئر ز آسمان میں سے کرہ ہوائی میں داخل ہو کر روشن ہو جاتے ہیں۔ایسے ہر روز ۲۰ ملین ہوا میں داخل ہوتے ہیں۔یہ چھوٹے اور عام اور روزانہ ہیں۔رات کے پچھلے حصہ میں پہلے کی نسبت تین گنے زیادہ ہوتے ہیں۔مٹیئر ز کی فوج دورے کے ساتھ آتی ہے۔یہ دورہ صدی ل میں تین بار ہوتا ہے۔عموما نومبر کے مہینہ میں اور بڑے بڑے دورے مفصلہ ذیل ہیں۔۲۸۶ هجری و ۵۹۹ هجری ) مئی ۱۰ و ۱۰۲ عیسوی و ۹۳۱ء و ماء و الماء و ۱۹ / جنوری ۱۱۳۵ ء ۱۲۰۲۰ ۶ و ۱۳۶۶ ء و ۱۰ / مارچ ۱۵۲۱ء میں حیرت بخش رمی ہوئی) ۱۵۳۳ ء و ١٢٠٢ ١٩٨٠ ء ٧٩٩٠ء و ۱۸۳۲ء و ۱۸۶۶ء و ٨٧٢اء بعض مٹیئر ز سورج کے گرد شکل کانک سکشن ( انقطاع خرطومی ) میں دورہ کرتے ہیں۔مٹیئر ز کامٹ کے گرد بہت ہوتے ہیں۔اور وہیں سے آتے ہیں۔جن دنوں کا مٹ نمودار ہوتا ہے ان دنوں میں یہ بھی کثرت سے گرتے ہیں۔خود کامٹ بھی ایک می ٹی ارز ہے۔کیمیکل ( کیمیاوی) امتحان سے معلوم ہوا ہے کہ مفصلہ ذیل اشیاء می ٹی ارز میں پائے جاتے ہیں اور کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔لوہا۔ایکومینیئم میگنیشیم۔پوٹاشیم سلیکون۔سوڈیم۔آکسیجن کیلشیم۔نکل۔آرسینک۔کو بالٹ۔فاسفورس۔کرومیم۔نائیٹروجن میگینسی۔سلفر کلورائن۔کاربن میٹینیم۔ہائیڈ روجن۔ٹین۔تانیا۔تمام مقامات جن میں میٹر ز جمع کئے گئے ہیں۔یورپ میں وی آنا، پیرس، لندن ، برلن اور امریکہ میں نیو ہیون، ایمبرسٹ ، لوئنزول۔یہ پتھر عموماً بڑے نہیں ہوتے۔عجائب خانوں میں ایک سو پونڈ سے زیادہ وزن کے پتھر کم ہی پائے جاتے ہیں۔ایسی بارش ان پتھروں کی شاز و نادر ہی ہوئی ہوگی۔جس میں کل پتھروں کا وزن ہزار پونڈ تک پہنچا ہو۔مقام پلٹسک کے نوسو پچاس سالم پتھر پیرس کے عجائب خانہ میں موجود ہیں۔جن میں سے ہر ایک کا اوسط وزن ۶۷ گرام ہے یعنی کم ۲ اونس سے ل METEORS comet ✓