حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 30 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 30

حقائق الفرقان سُورَةُ الصَّفْتِ سُوْرَةُ الصَّفْتِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ صافات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے باعظمت نام سے جس نے سب ہی کچھ مہیا کر دیا اور ہر قسم کی محنت کا صلہ دینے کو تیار ہے۔ ۲ تا ۵- وَ الصَّفْتِ صَفًّا - فَالرَّجِرْتِ زَجْرًا - فَالتَّلِيتِ ذِكْرًا إِنَّ الهَكُمُ لوَاحِد - ترجمہ ۔ قسم ہے صفوں میں صف بستہ ہونے والوں کی ۔ پھر انتظا ما ڈانٹنے والوں کی ۔ پھر وعظ سنانے والوں کی ۔ کہ تمہارا اللہ تو بس ایک ہی اللہ ہے۔ تفسیر والصفتِ صفا۔ اگر بڑے لائق لوگوں کی صفیں عمدہ صف باندھ کر کسی عظیم الشان مذہب کی تحقیق میں بیٹھیں ۔ ۔ فالزجرت زجرا - وہ مجلس اتنی بڑی ہو کہ پولیس کا انتظام کرنا پڑے۔ فالتليت ذكرا ۔ پھر اس میں بڑے بڑے لیکچر ا ر اپنے اپنے مضمون پڑھیں ۔ إِنَّ الهَكُمُ لَوَاحِدٌ - تو خلاصہ یہی نکلے گا کہ اللہ ایک ہے۔ واقعہ میں مخلوق پرست کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی ۔ ایک بت پرست رئیس سے میری گفتگو ہوئی۔ اس نے کہا۔ قدیم مذہب اچھا ہوتا ہے۔ میں نے کہا فرمائیے ۔ رام چندر کس کی پرستش کرتے تھے ۔ آخر چلتے چلتے وہ اس بات پر پہونچ گیا کہ ایک خدا کی عیسائیوں سے بھی یہی سوال کیا ہے کہ کنواری کا بیٹا جب دنیا میں نہیں آیا تھا تو کس کی پرستش