حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 388
حقائق الفرقان ۳۸۸ سُوْرَةُ التَّحْرِيمِ مریم اور عینی سے میں ہی مراد ہوں۔میری نسبت ہی کہا گیا ہے کہ ہم اس کو نشان بنادیں گے اور نیز کہا گیا کہ یہ وہی عیسی بن مریم ہے جو آنیوالا تھا۔جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔یہی حق ہے اور آنے والا یہی ہے۔اور شک محض نافہمی سے ہے جو خدا کے اسرار کو نہیں سمجھتے اور صورت پرست ہیں حقیقت پر ان کی نظر نہیں۔( منقول از ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۵٬۴ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۹)