حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 370 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 370

حقائق الفرقان ۳۷۰ سُوْرَةُ الطَّلَاقِ جب عذاب آتا ہے تو اسے کوئی ٹال نہیں سکتا اسی عذاب کا اس آیت میں ذکر ہے۔پہلے رسولوں کے مخالفین کا یہ حال ہوا تو تم کیونکر بچ سکتے ہو؟ یہی حال تمہارا بھی ہونے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ انمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۵) والا ہے! ۱۱ ، ۱۲ - اَعَدَ اللهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فَاتَّقُوا اللَّهَ يَأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ امَنُوا قَد اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِ اللهِ مُبَيِّنَتِ ليُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يَدُ خِلْهُ جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا اَبَدًا قَدْ أَحْسَنَ اللهُ لَهُ رِزْقًا - ترجمہ۔اللہ نے ان کے واسطے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔تو اے عقل مند و! اسی اللہ کوسپر بناؤ جس کو تم نے مانا ہے اور بے شک اللہ نے تم کو نصیحت کرنے والا رسول نازل فرما دیا ہے۔جو پڑھتا ہے تم پر اللہ کی کھلی کھلی آیتیں تا کہ ان لوگوں کو نکالے جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے اندھیروں سے اجالے کی طرف۔اور جو شخص ایمان لا یا اللہ پر اور بھلے کام کئے تو اسے اللہ داخل فرمائے گا ایسے باغوں میں جن میں نہریں بہہ رہی ہیں ( نیک لوگ) وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔اللہ نے اس کے لئے اچھی روزی بنائی۔تفسیر اتقوالله - تقوی اختیار کرو أولى الْأَلْبَاب - عقل مند الَّذِينَ آمَنُوا - عقل مند وہی ہیں جو ایمان لائے۔ذكرا - خدا تعالیٰ نے ایک ایسی کتاب اتاری ہے جس پر عمل کرنے سے تمہارا ذکر پھیلے۔وہ تمہاری عظمت اور جبروت کا باعث ہونے والی ہے۔رَسُولاً - اگر تم دیکھنا چاہو کہ اس تعلق کا کیا فائدہ ہے تو رسول کا نمونہ دیکھو۔جو اللہ تعالیٰ کی آیات تم پر پڑھتا ہے۔خدا تعالیٰ نے اُسے کیا عزت عطا کی ہے۔