حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 368
حقائق الفرقان ۳۶۸ سُورَةُ الطَّلَاقِ چکیں اور جو اللہ کو سپر بناوے تو اللہ اس کے لئے پیدا کر دے گا اس کے کام میں آسانی ۔ تفسیر: یسر کو بھی انسان بہت پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ آمده پسرا گویا سکھ بھی متقی ہی کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحوں کو اُلٹ جاؤ اور دیکھو کہ متقیوں کے مقابلہ میں بڑے بڑے بادشاہ۔ بار یک دربار یک تدبیریں کرنے والے، مال خرچ کرنے والے، جتھوں والے آئے مگر وہ بھی ان متقیوں کے سامنے ذلیل و خوار ہوئے۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸) ہر قسم کے دکھوں کو سکھوں سے تقوی ہی بدل دیتا ہے۔ يَجْعَلُ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا پھر جب متقی انسان ان ثمرات کو پاتا ہے تو میرے دوستو ! سب کو تقوی اختیار کرنا چاہیے۔ رزق کے لئے تنگی سے نجات کے لئے تقومی کرو۔ سکھ کی ضرورت ہے۔ تقوی کرو۔ محبت چاہتے ہو تقویٰ کرو۔ سچا علم چاہتے ہو تقویٰ کرو۔ میں پھر کہتا ہوں تقویٰ کرو۔ تقویٰ سے خدا کی محبت ملتی ہے۔ وہ اللہ کا محبوب بنا دیتا ہے۔ دکھوں سے نکال کر سکھوں کا وارث بنا دیتا ہے۔ علوم صحیحہ اُسی کے ذریعہ ملتے ہیں۔ الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۰٬۱۹ مورخه ۲۸٬۲۱ مئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶) اسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُم مِّنْ وُجُدِكُمْ وَ لَا تُضَارُوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ وَ إِنْ كُنَّ أَوْلَاتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَأْتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَأَتَمِرُوا بَيْنَكُمْ بِمَعْرُوفٍ وَإِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرَى - ترجمہ ۔ طلاق دی ہوئی عورتوں کو رہنے کے لئے گھر دو جہاں تم خود رہو اپنے مقدور کے موافق اور ان کو ایذا نہ دوتا کہ تم تنگی کرنے لگو ان پر ۔ اور اگر وہ پیٹ سے ہوں تو ان کو روٹی کپڑا دو۔ یہاں تک کہ وہ اپنا بچہ جنہیں پھر اگر دودھ پلائیں تمہاری خاطر تو ان کو تنخواہ دو اور آپس میں موافقت رکھو خوبی کے ساتھ اور اگر آپس میں ضد کرو تو دودھ پلادے گی کوئی اور عورت ۔ تفسیر - اسکنُوهُنَّ - گھر دو ان کو رہنے کو جہاں سے آپ رہو۔ اپنے مقدور سے اور ایذا نہ چا ہوان کی یا تنگ پکڑوان کو ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۷ حاشیہ )