حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 367

حقائق الفرقان ۳۶۷ سُوْرَةُ الطَّلَاقِ علوم الہیہ پر ہے۔کیونکہ جب تک کتاب اللہ کا علم ہی نہ ہو۔وہ نیکی اور بدی اور احکام رب العالمین سے آگاہی اور اطلاع کیونکر پاسکتا ہے۔انسان اپنے دشمنوں سے کس قدر حیران ہوتا ہے۔اور ان سے گھبراتا ہے۔لیکن متقی کو کیا خوف؟ اس کے دشمن ہلاک ہو جاتے ہیں۔الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۴- ۱۵) انسان کو بہت ضرورت ہے اس بات کی کہ کھائے ، پینے، پہنے۔اللہ تعالیٰ متقی کے لئے فرماتا ہے۔وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ انسان جب متقی بن جائے تو اللہ تعالیٰ اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ اس کے گمان میں بھی نہیں ہوتا۔پس اگر کوئی رزق کا طالب ہے تو اس پر واضح ہو کہ رزق کے حصول کا ذریعہ بھی تقوی ہے۔۲۔انسان جب مصیبت میں حوادث زمانہ سے پھنس جاتا ہے اور اس کی بے علمی اسے آگاہ نہیں ہونے دیتی کہ کس سبب سے تمسک کر کے نجات حاصل کرے تو وہ خبیر جو ذرہ ذرہ کا آگاہ ہے۔فرماتا ہے۔متقی کو ہم تنگی سے بچائیں گے۔( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۸) ہر شخص کو ضرورت ہے کہ اُسے رزق ملے اور وہ کھائے پیئے۔دواو علاج اور تیمار دار۔غرض بہت سی ضروریات کا محتاج ہے۔مگر اللہ تعالیٰ متقی کو بشارت دیتا ہے۔يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ متقی کو ایسے طریق پر رزق ملتا ہے جو اسے وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔پھر انسان مشکلات میں پھنستا ہے اور ان سے نجات اور رہائی چاہتا ہے۔متقی کو ایسی مشکلات سے وہ آپ نجات دیتا ہے۔يَجْعَلُ له مَخْرَجًا۔ہر قسم کی تنگی سے وہ آپ نجات دیتا ہے۔یہ متقی کی شان ہے۔لا الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۰۱۹ مورخه ۲۸،۲۱ رمئی ۱۹۱۱ صفحه ۲۶) ۵- وَاللّن يَسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَا بِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَثَهُ اشْهُرٍ وَ إِلَىٰ لَمْ يَحِضْنَ وَ أَوْلَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا - ترجمہ۔اور جو تمہاری عورتیں حیض کے آنے سے نا امید ہوگئیں تو اگر تم کو شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے ایسا ہی ان کی جن کو ابھی حیض نہیں آیا اور حمل والیوں کی یہ عدت ہے کہ وہ اپنا حمل جن