حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 365 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 365

حقائق الفرقان ۳۶۵ سُوْرَةُ الطَّلَاقِ سُوْرَةُ الطَّلَاقِ مَدَنِيَّةٌ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ طلاق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمن و رحیم کے نام سے ٢ - يَايُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ وَاتَّقُوا اللهَ رَبَّكُمُ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَ تِلْكَ حُدُودُ اللهِ وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ لَا تَدرِى لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا - b ترجمہ۔اے نبی ! جب تم طلاق دینی چاہو عورتوں کو تو ان کو طلاق دو تو ایسے وقت میں طلاق دو کہ عدت کا شمار آسان ہو اور عدت کے دن گنتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ جو تمہارا رب ہے ان کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور وہ خود بھی نہ نکلیں مگر یہ کہ کر بیٹھیں کوئی صریح بے حیائی کا کام ( تو نکال دینا مضائقہ نہیں یا وہ خود نکل جائیں ) اور یہ اللہ کی حدیں ہیں پس جو شخص آگے بڑھے اللہ کی حدوں سے تو اس نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا۔اے مخاطب ! تو نہیں جانتا شاید اللہ ان میں پیدا کر دے طلاق کے بعد کوئی بات ( میل ملاپ کی )۔تفسیر۔اے نبی۔جب تم طلاق دو عورتوں کو تو ان کو طلاق دو ان کی عدت پر اور گنتے رہو عدت اور ڈرواللہ سے۔رہوعدت فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۴۷ حاشیہ) لِعِد تھن۔ایک وقت میں ایک طلاق دے۔حیض میں نہ دے۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۴) لا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ -