حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 364
حقائق الفرقان ۳۶۴ سُوْرَةُ التَّغَابُنِ اطاعت کرتے ہو کہ وہ محسن ہے۔تو سب محسنوں سے بڑا محسن تو اللہ ہے۔جس نے تمہارے محسن کو بھی سب سامان اپنی جناب سے دیا۔اور پھر اس سامان سے تمتع حاصل کرنے کا موقع اور قومی بھی اسی کے دیئے ہوئے ہیں۔اگر کسی کی اطاعت اس لئے کرتے ہو کہ وہ بادشاہ حکمران ہے۔تو تم خیال کرو۔اللہ وہ احکم الحاکمین ہے۔جس کا احاطہ سلطنت اس قدر وسیع ہے۔کہ تم اس سے نکل کر کہیں باہر نہیں جا سکتے۔چنانچہ فرماتا ہے۔یمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمُ اَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطن - (الرحمن: ۳۴) یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے۔جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت تو تشخیز الاذہان جلدے نمبر ۵ ماه مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۲۹٬۲۲۸) ضروری ہے۔اے اے جماعت جن وانس کی ! اگر تم میں طاقت ہے کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاسکوتو نکل بھا گو۔نکل ہی نہ سکو گے مگر پروانگی کے ساتھ۔