حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 363 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 363

حقائق الفرقان ۳۶۳ سُوْرَةُ التَّغَابُنِ سُوْرَةُ التَّغَابُنِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ تغابن کو اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔٢ ، ٣ - يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرُ وَ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ - ترجمہ۔اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔اسی کی سلطنت ہے اور اسی کی تعریف اور وہی ہر چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔یہ وہ اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تو تم میں سے کافر ہوا اور کوئی مومن۔اور اللہ جو تم کر رہے ہو بخوبی دیکھ رہا ہے۔تفسیر۔لوگ یا تو اس واسطے کسی کی فرماں برداری کرتے ہیں کہ وہ پاک اور مقدس ہے۔یا اس لئے کہ وہ بادشاہ ہے اگر نافرمانی کریں گے تو سزا دیگا یا اس واسطے کہ وہ ہمارا حسن ہے۔ہم پر انعام کرتا ہے۔اس لئے اس کی اطاعت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت کی طرف اپنی انہیں تین صفتوں کا ذکر فرما کر بلاتا ہے۔لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - هُوَ الَّذِى خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرُ وَ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِير۔ملک بھی اسی کا اور سب خوبیوں کا سرچشمہ بھی وہی اور ہر چیز پر قادر بھی وہی ، وہی پیدا کرنے والا ، وہی نگرانِ حال۔پس عبادت کے لائق بھی وہی۔اگر تم کسی کی اس لئے اطاعت کرتے ہو کہ وہ حسن رکھتا ہے۔تو یا درکھو تمام کائنات کے حسن کا سر چشمہ تو وہی ذات بابرکات ہے۔کوئی خوبی اگر کسی میں ہے۔تو اس کا پیدا کر نیوالا وہی اللہ ہے۔اسی طرح اگر تم کسی کی اس لئے