حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 361 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 361

حقائق الفرقان ۳۶۱ سُوْرَةُ الْمُنْفِقُونَ سُوْرَةُ الْمُنْفِقُونَ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ منافقون کو پڑھنا شروع کرتے ہیں۔اس اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ہے۔- إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ - ترجمہ۔جب تیرے پاس منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شک بے شک تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ بھی جانتا ہے کہ یقینا تو اس کا رسول ہے اور اللہ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ منافق تو بالکل جھوٹے ہیں۔تفسیر۔بہت سے آدمی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اے محمد صلم تو ہمارا رسول ہے۔لیکن ہم قسم کھاتے ہیں کہ یہ لوگ جو اس قسم کے دعوے کرتے ہیں تو یہ صریح جھوٹے ہیں اور منافق ہیں۔کیونکہ ان کا عمل درآمد ان کے دلی ایمان کے خلاف ہے۔اور جو باتیں یہ زبان سے کہتے ہیں۔اُن کے دل ان باتوں کو نہیں مانتے۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۶ مورخہ ۲۴؍ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۱) يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لِيُخْرِجَنَّ الْآعَةُ مِنْهَا الْأَذَلَ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینے واپس جائیں گے تو عزت دار ذلیل کو مدینے سے نکال دے گا حالانکہ اللہ ہی کی عزت ہے اور اس کے رسول کی اور ایمانداروں کی لیکن منافق تو جانتے ہی نہیں۔تفسیر۔میں نے بار ہا سنایا ہے کہ جب مامور من اللہ آتا ہے تو لوگوں کو اس کی مخالفت کا ایک جوش بارہا ہوتا ہے اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کے اعزاز کے لئے تل جائے اس کو کوئی ذلیل نہیں