حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 359
حقائق الفرقان ۳۵۹ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ شاہ صاحب نے اس کو کہا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آئے تھے یا عربوں کے واسطے۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آئے تھے تو وہ تو ویسے ہی ہیں جیسا کہ تم نے یقین کیا تھا اور اگر عربوں کے لئے آئے تھے تو وہ بیشک ایسے ہی ہیں جیسا کہ تم سمجھتے ہو۔پس میں بھی ان احمقوں سے یہی کہوں گا جو اس قسم کی شکایتیں کرتے ہیں کہ اگر تم اخرِینَ مِنْهُمْ کے معلم کے لئے آئے تھے تو وہ اپنے خلق عظیم کے ساتھ ویسا ہی موجود ہے اور اگر ہمارے لئے آئے ہو تو ہم ایسے ہی ہیں۔کیا کھانا، کپڑا، چار پائی گھر میں نہیں ملتی تھی جو اس قدر تکلیف اٹھا کر اسی روٹی کے واسطے یہاں آئے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو لوگ آتے تھے۔ان کے لئے جانتے ہو کوئی مہمان خانہ تجویز ہوا ہوا تھا یا کوئی لنگر خانہ جاری تھا ؟ کوئی نہیں پھر بھی لوگ آتے تھے اور کوئی شکایت نہ کرتے تھے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آتے تھے اور وہی ان کی غرض ہوتی تھی۔غرض یہاں آؤ۔نہ اس لئے کہ روٹی یا بستر ملے بلکہ اس لئے کہ تمہاری بیماریوں کا علاج ہو۔تم خدا کے مسیح اور مہدی سے فیض حاصل کرو۔ہماری بابت کچھ بھی خیال نہ کرو۔ہم کیا اور ہماری ہستی کیا؟ ہم اگر بڑے تھے تو گھر رہتے۔پاکباز تھے تو پھر امام کی ہی کیا ضرورت تھی اگر کتابوں سے یہ مقصد حاصل ہوسکتا تھا تو پھر ہمیں کیا حاجت تھی۔ہمارے پاس بہت سی کتابیں تھیں مگر نہیں۔ان باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔دیکھو ایک در دسر کا بیمار ایک کھانسی والے بیمار کے پاس ہو اور وہ ساری رات کھانستا رہے اور اس کو تکلیف ہو اور اس کی شکایت کرے تو یہ شکایت بے جا ہو گی۔وہ خود مریض ہے۔اسی طرح پر ہم جس قدر یہاں ہیں اپنے اپنے امراض میں مبتلا ہیں اگر ہم تندرست ہو کر کسی مریض کو دکھ دیں تو البتہ ہم جواب دہ ٹھہر سکتے ہیں لیکن جبکہ خود مبتلائے مرض ہیں اور یہاں علاج ہی کے لئے بیٹھے ہیں تو پھر ہماری کسی حرکت سے ناراض ہونا عقلمندی نہیں ہے۔پس ہمارے سبب سے ابتلا میں مت پڑو۔جو لوگ ابتلاؤں سے گھبراتے ہیں۔میں سچے دل سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے نہ آیا کریں اور اگر