حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 24 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 24

حقائق الفرقان ۲۴ سُورَةُ يُسَ ۴۵،۴۴- وَ اِنْ نَّشَأْ نُغْرِقُهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُونَ إِلَّا رَحْمَةً مِنَّا وَ مَتَاعًا إِلَى حِينٍ - ترجمہ ۔ اور ہم چاہیں تو ان کو ڈبا دیں تو ان کا کوئی رونے والا نہیں اور نہ وہ خارج کئے جائیں ۔ مگر ہماری ہی رحمت ہے اور ان کو فائدہ پہنچتا ہے جے تک ۔ ود تفسیر ۔ وَإِن تَشَا نُخْرِقُهُمْ - پیشگوئی فرماتا ہے کہ تم بھی اسی زمین پر بصورت گستاخی و نبی غرق کر دیئے جاؤ گے اور تمہارا کوئی فریا درس نہ ہوگا ۔ فریادرس گستاخی و مقابله ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱) ٢٦ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ - ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ کو سپر بناؤ اور اللہ یا ان پیشگوئیوں سے ڈر کر ) جو تمہارے آگے ہیں اور جو تمہارے پیچھے ہیں تا کہ تم پر رحم کیا جائے ۔ تفسیر - مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ ۔ جو عذاب تمہارے سامنے ہے۔ وَمَا خَلْفَكُم - جو عذاب پیچھے آنے والا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) ۴۸ - وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ امَنُوا أَنْطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو تم کو دیا ہے اس میں سے کچھ خرچ کرو تو حق چھپانے والے منکر ایمانداروں سے کہتے ہیں کیا ہم ایسے کو کھلائیں جس کو اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا کچھ شک نہیں کہ تم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔ تفسیر قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی۔ جس قدر کھانا کھلانے کی آئی ہے۔ ان لوگوں کو خدا نے کافر کہا ہے جو بھوکے کو کہہ دیتے ہیں کہ میاں تم کو خدا ہی نہ دے دیتا اگر دینا منظور ہوتا ۔ قرآن کریم کے دل سورہ یس میں ایسا لکھا ہے قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا انْطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ الله اطعمة آجکل چونکہ قحط ہو رہا ہے۔ انسان اس نصیحت کو یاد رکھے اور