حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 291 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 291

حقائق الفرقان ۲۹۱ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ جمعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے اگلی اور پچھلی جماعتوں کو پہلے سے نیک بنا رکھا ہے اور ان کی نیک کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے۔۲ تا ۶ - يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ـ هُوَ الَّذِى بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَ يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ـ مَثَلُ الَّذِينَ حَمِلُوا التَّوريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ b۔الَّذِينَ كَذَبُوا بِأَيْتِ اللَّهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - ترجمہ۔اللہ ہی کی تسبیح میں لگی ہوئی ہیں سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔جوسب کا بادشاہ پاک ذات غالب حکمت والا ہے۔وہی اللہ جس نے اُمیوں میں ( یعنی مکہ والوں میں ) رسول انہیں میں سے بھیجا جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا اور ان کو پاک صاف کرتا اور ان کو کتاب و دانائی کی باتیں سکھاتا ہے بے شک وہ اس سے پہلے صریح نا سمجھی میں تھے۔اور ان میں سے پچھلوں کو جو ابھی ان سے ملے نہیں اور وہی زبر دست حکمت والا ہے۔یہ اللہ کا فضل ہے وہ جس کو چاہتا ہے دے دیتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے۔ان لوگوں کی مثال جن پر توریت لا دی گئی ہے پھر انہوں نے اس کو اٹھایا ہے ( ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گدھا ہے جو کتابوں سے لدا ہے۔بُری مثال ہے