حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 288 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 288

حقائق الفرقان الثلاق - المومن: ١٢) ۲۸۸ سُوْرَةُ الصَّفْ بلکہ قرآن نے بڑے زور ہاں نہایت بڑے زور سے کہا ہے۔محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) مظہر اتم اور حق ہیں۔غور کرو۔ا - وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - ( بنی اسرائیل : ۸۲) ٢ - إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ - (الفتح : ١١) وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَى - (الانفال: ۱۸) عیسائی خوش اعتقاد جیسے الوہیت مسیح اور کفارے پر یقین کر بیٹھے ہیں ایسے ہی یہ بھی خیال وو ہم کرتے ہیں کہ یہ بشارت مسیح کے حق میں اور یا روح القدس کے حق میں ہے۔جو حواریوں پر اتری۔حالانکہ یہ خیال عیسائیوں کا نہایت غلط ہے۔اول تو اس لئے مسیح فرماتے ہیں میرے وصایا کو محفوظ رکھو۔پھر اس روح کی خبر دیتے ہیں۔پس اگر وہ روح مراد ہوتی ہے جو حواریوں پر اتری تو اس کی نسبت ایسی تاکید ضروری نہ تھی۔کیونکہ جس پر نازل ہوتی ہے۔اسے اشتباہ ہی کیا ہوتا ہے۔حواری تو نزول روح کے عادی تھے۔دوم یوحنا 4 ا باب سے میں اس رُوح کی تعریف میں لکھا ہے۔وہ روح پاک میرے نام سے ہر بات تم کو سکھلا دیگی۔اور یاد دلا وے گی تم کو وہ باتیں جو میں نے کہی ہیں۔اعمال حواریوں سے معلوم نہیں ہوتا کہ مسیح کے فرمانے سے حواری کچھ بھول گئے تھے۔اور اس روح القدس نے جو حواریوں پر اتری۔حواریوں کو کچھ یاد دلایا۔ہاں نبی عرب نے بہت کچھ یاد دلایا۔عیسائی مسیح کی خالص ہاں صرف انسانیت بھول گئے ل صاحب اونچے درجوں کا مالک تخت کا اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں کہ وہ ڈراوے ملاقات کے دن سے۔۲۔تو کہہ آیا سچ اور نکل بھاگا جھوٹ بیشک جھوٹ سے نکل بھاگنے والا۔۳ جو لوگ ہاتھ ملاتے ہیں تجھ سے وہ ہاتھ ملاتے ہیں اللہ سے۔ہے تو نے نہیں پھینکی مٹھی خاک جس وقت پھینکی تھی لیکن اللہ نے پھینکی۔