حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 279 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 279

حقائق الفرقان ۲۷۹ سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ ہم سورہ ممتحنہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے ہی سے تجویز بتانے والا ہے، نیک انجام کرنے والا ہے۔يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوّى وَ عَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَ إيَّاكُم أَنْ تُؤْمِنُوا بِاللهِ رَبَّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُم جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ تُسِرُّونَ إِلَيْهِمُ بِالْمَوَدَّةِ وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمُ وَمَا أَعْلَنْتُمْ وَ مَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ - ترجمہ۔اے ایماندارو! میرے اور تمہارے دشمنوں کو دوست مت بناؤ کہ ان کو تم پیغام بھیجو محبت کے سبب حالانکہ وہ اس سے منکر ہوئے ہیں جو تمہارے پاس برحق دین ہے۔وہ تو تم کو اور رسول کو نکالتے ہیں اتنی ہی بات پر کہ تم مانتے ہو اللہ کو جو تمہارا رب ہے۔اگر تم نکلے ہو میری راہ میں نیک کوشش کرنے کو اور میری خوشنودی کے لئے تو تم مخفی طور بھی تعلق نہ رکھو ان سے اور میں خوب جانتا ہوں تمہاری چھپی اور کھلی باتوں کو اور جو کوئی تم میں ایسا کرے گا تو اس نے سیدھا راستہ ہی چھوڑ دیا۔تفسیر - وَمَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِیلِ۔اور جو کوئی یہ کام کرے تم میں سے وہ فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم۔صفحہ ۳۱۱ حاشیہ ) بھولا سیدھی راہ۔۔- عَسَى اللهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً وَ دو اللهُ قَدِيرُ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ۔ترجمہ۔قریب ہے کہ اللہ پیدا کر دے تم میں اور ان لوگوں میں جن کے ساتھ تمہاری دشمنی ہے، دوستی اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا اور غفور الرحیم ہے۔