حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 278 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 278

حقائق الفرقان ۲۷۸ سُوْرَةُ الْحَشْرِ بنانے والا، سب اچھے نام اُسی کے ہیں اس کی تسبیح یاد کرتے رہتے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں۔وہی بڑا ز بر دست بڑا ہی حکمت والا ہے۔تفسیر۔ھو۔وہ خود بخود موجود جس کا نام ہے اللہ۔الخَالِقُ۔ہر ایک چیز کا کامل حکمت کے ساتھ اندازہ کرنے والا۔البَارِی۔ہر ایک چیز کو اس کے اندازہ کے مطابق بے نقص و تفاوت ظاہر کر نیوالا۔المُصَورُ۔اسی اندازہ اور عمدگی سے صورتوں اور شکلوں کا عطا کرنے والا۔اسی کے ایسے نام ہیں کہ تمام خوبیوں پر شامل ہوں اسی کی تسبیحیں کرتی اور اسی کی پاک اور کامل ترین ہستی کو تمام وہ چیزیں جو آسمان و زمین میں ہیں ثابت کرتی ہیں وہ غالب جس کے تمام کام حکمتوں پر مبنی ہیں۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۱۶) هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنٰی۔اللہ تعالیٰ ہے اندازہ کرنے والا ( خلق کے معنے لغت عرب میں تقدیر کے بھی آئے ہیں۔اسی واسطے خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ - ( البقرة :٣٠) بلفظ ماضی صحیح ہے ) وجود بخشنے والا اور رنگ برنگ صورتیں عطا کرنے والا۔تمام صفاتِ کاملہ سے موصوف تمام نقصوں سے منزہ نیست سے ہست کرنے والا۔کیونکہ یہ ایک کمال ہے اور خدا کو سب کمالات حاصل ہیں۔خدا کو انسان اپنے پر قیاس نہ کرے کیونکہ انو پیم لَيْسَ كَمِثْلِہ ہے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۳۶) لے جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں۔