حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 268
حقائق الفرقان ۲۶۸ سُوْرَةُ الْمُجَادَلة ١٣ - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَى نَجُوبِكُمْ صَدَقَةٌ ذَلِكَ خَيْرٌ لَكُمْ وَأَطْهَرُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ - ترجمہ۔اور اے ایماندار و ! جب تم پیغمبر سے کان میں کچھ بات کرنا چاہو تو کان میں بات کرنے سے پہلے کچھ خیرات کر دیا کرو یہ تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر ہے۔پھر اگر تم کو میسر نہ ہو تو بے شک اللہ غفور الرحیم ہے۔تفسیر - فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَى تَجْونكُمْ - یہ حکم منسوخ نہیں ہوا۔فرض نہ تھا۔کیونکہ ذلِك خَيْرٌ لَكُمْ فرما یا۔فَاذْلَمْ تَفْعَلُوا کے ساتھ وَ تَابَ اللهُ عَلَيْكُمْ فرما دیا۔یعنی پہلے ہی اللہ رجوع برحمت کر چکا ہے کہ یہ حکم واجب نہ ٹھہرایا بلکہ مستحب ہے۔چنانچہ اب بھی صلحاء امت حدیث پوچھنے سے پہلے صدقہ کر لیتے ہیں۔تفخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴) ۲۰ - اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ فَانْسْهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ أُولَبِكَ حِزْبُ الشَّيْطِنِ الَّا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطن هُمُ الْخَسِرُونَ - ترجمہ۔ان پر شیطان مسلط ہو گیا ہے تو ان کو اللہ کا قرآن بھلا دیا ہے۔اس کی یاد سے غافل کر دیا ہے تو یہی شیطانی لشکر ہے اور سن رکھو کہ شیطانی لشکر ہی نقصان پانے والا ہے۔تفسیر۔نبی کریم اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام تمام مخالفوں کے سامنے مظفر منصور بامراد رہے۔اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات نہ ہوتی تو اس کے خلاف ہوتا اور یہ بات مجنون کی بڑ بن جاتی۔مخالفوں کے حق میں فرما یا أُولَبِكَ حِزْبُ الشَّيْطنِ إِلَّا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطِنِ هُمُ الْخَسِرُونَ بِهِ مخالف شیطانی گروہ ہے۔خبر دار ہو۔بے ریب شیطانی گروہ ناکام رہے گا۔( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۳۲۲)