حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 247
حقائق الفرقان ۲۴۷ سُوْرَةُ الْوَاقِعَة ۳۹،۳۸ - عُرُبًا أَتْرَابًا - لِأَصْحُبِ الْيَمِينِ - ترجمہ۔پیاری پیاری کم عمر والی بنایا ہے۔داہنے ہاتھ والوں کے لئے۔تفسیر - غربا۔خاوند کو اپنی طرف کر لینے والی۔عُرُبًا لاصحب الْيَمِينِ۔جن کے اعمال صالحہ بڑھتے ہیں۔حضرت ابنِ عربی ” نے لکھا ہے۔انبیاء علیہم السلام کے مقام جنت میں چاندی کے ہوں گے۔کیونکہ سفیدی تمام رنگوں کی جامع ہے اور ( تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳) اولیاء کے سونے کے۔سوال۔حوروں پر اعتراض گوری ، کنواری، ہم عمر نوجوان، سیاہ آنکھوں والی دوشیزہ عورتیں ملیں گی۔برہم چاری اس قسم کی شلیل باتوں کا منہ پر لانا بھی مہاں پاپ سمجھتا ہے۔قرآن کریم کے كلمه طيبه ابكارا، عُرُبًا ، أَتْرَابًا پر اعتراض کیا ہے۔الجواب : کیا انہی کتب صرف بر ہیچریہ کے لئے ہوا کرتی ہیں۔نادان انسان! اگر خاص خاص مذاق کے لئے الہی کتابیں ہوں تو دوسرے مذاق والے کیا کریں۔وہ شتر بے مہار رہیں۔بتا ان کی اصلاح کون کرے؟ نیز چاہیے کہ نہ تم نے ستیارتھ پرکاش پڑھنا اور نہ منو کا شاستر اور چاہیے کہ تم دید کو بھی نہ پڑھو کیونکہ ۱۰۴ اور ۱۰۵ صفحہ ستیارتھ پر کاش میں لکھا ہے۔اشونی۔بھرنی وغیرہ ستاروں کے نام والی مشکلسی گلابی وغیرہ پودوں کے نام والی۔گنگا جمنا ندی کے نام والی۔پاریتی پہاڑ کے نام والی۔پرندوں کے نام والی اور اس قسم کے نام والیوں سے نکاح نہ کرنا نمبر ۹ میں کہا ہے۔نہ زردرنگ والی۔نہ بھوری آنکھ والی وغیرہ۔نمبر 11 میں کہا ہے جس کا نام زیبا جیسے بشودھا۔سکھر اوغیرہ ہنس اور ہتھنی کے برابر جس کی چال ہو جس کے بار یک بال، سر کے بال اور چھوٹے دانت والی ہو۔اور جس کے سب اعضاء ملائم ہوں۔ایسی عورت کے ساتھ بیاہ کرنا۔اس قدر حوالے غالباً اگر تم شریف الطبع ہو تو کافی ہیں۔پس بڑا اور مہان پاپ کیا اس پاپی نے جس نے ست کے ارتھ میں ایسی شلیل باتوں کا ذکر کیا اور اس کے پڑھنے کو کہا !