حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 14
حقائق الفرقان ۱۴ سُوْرَةُ فَاطِرٍ کسی پر نہیں پڑتا مگر اسی تدبیر کرنے والے پر ( یا جو اس کے لائق ہے ) تو کیا یہ اگلوں کے دستور ہی کے منتظر ہیں تو تو ہرگز نہ پائے گا اللہ کے دستور میں کچھ تبدل، اور ہرگز نہ پائے گا اللہ کے قاعدے میں کچھ تغیر ( یعنی اُن پر بھی عذاب آئے گا )۔تفسیر - الْمَكْرُ السني - مکر کے ساتھ سی لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مکر کے معنے بڑے نہیں جبھی تو اس کے ساتھ سیٹی لگایا۔لِسُنَّةِ اللهِ تَحْوِيلاً - سنت اللہ اور سنت اللہ میں فرق ہے۔غُلَامُ زَيْدٍ۔زید کا خاص غلام - غُلامُ لِزَيْدِ خاص غلام نہیں۔کوئی ایک۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۹) وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَ لكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا ترجمہ۔اور اگر اللہ پکڑے لوگوں کو ان کے کرتوتوں کے سبب سے تو نہ چھوڑے اللہ پشت زمین پر کسی جاندار کو لیکن اُن کو ڈھیل دے رہا ہے میعاد مقرر تک پھر جب ان کا وقت آ جائے گا تو اللہ دیکھ ہی رہا ہے اپنے بندوں کو۔تفسیر۔مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ۔چونکہ یہ چیزیں آدمی کی بہتری کے لئے ہیں۔اس لئے فرمایا جب انسان ہلاک ہو تو یہ چیزیں ہلاک۔تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۶)