حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 221 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 221

حقائق الفرقان طرح بنایا ؟ کے جواب میں فرمایا۔۲۲۱ قرآن کریم نے۔۔ہر ایک دعوی کی دلیل بھی دی ہے۔سُوْرَةُ الطورِ دليل خلف ام خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ اَمْ هُمُ الْخَلِقُونَ - اَم خَلَقُوا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بَلْ لَا يُوْقِنُوْنَ اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَابِنُ رَبَّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ - کیا یہ لوگ خود بخود ہو گئے عدم سے وجود بلا ئر جج کیونکر ہوا کیا یہ اپنے آپ خالق ہیں؟ یہ بات ہمیں وجدان اور اپنی طاقتوں کے لحاظ سے غلط معلوم ہوتی ہے۔اول تو اس لئے کہ جوں جوں ہم پیچھے جاویں کمزوری بڑھتی نظر آتی ہے۔دوم ہم تجارب کے بعد بھی انسان کیا ، کیڑا بنانے کے قابل نہیں۔علاوہ بریں اس میں تقدم اپنی ذات سے اور دور لازم آتا ہے ) کیا آسمانوں اور زمینوں کے یہ خالق ہیں؟ یہ صریح غلط ہے اور اس سے تعداد آلہہ بھی لازم آتا ہے۔کیا ان کے پاس بے انت خزانے ہیں؟ جن سے ان کو پتہ لگا کہ یہ چیز مثلاً ارواح یا فلاں اشیاء ماده و زمانه وغیرہ غیر مخلوق ہیں۔نفس انسانی تو محدود ہے خدا کی بے انت باتوں کا احاطہ کیونکر کر سکتا ہے۔کیا یہ آزاد ہیں اور کسی کے تحت و تصرف میں نہیں ؟ یہ بات مشاہدہ کے خلاف ہے انسان کھانے پینے، جننے مرنے سب میں کسی کے نیچے ہے اور کسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔پس جب یہ باتیں غلط ہیں تو خدا سب اشیاء کا خالق ہے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۳۶،۳۵)