حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 13 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 13

حقائق الفرقان ۱۳ سُوْرَةُ فَاطِرٍ تفسیر۔غَيْبِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ۔غیب - رضائے الہی کی راہیں (۲)۔جو موجود ہو کر معدوم ہوگئی ہیں یا ہنوز عدم میں ہیں اور وجود میں نہیں آئیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷/اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۹) b -- هُوَ الَّذِى جَعَلَكُمْ خَليفَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَلَا يَزِيدُ الكَفِرِينَ كَفَرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمُ إِلَّا مَقْتَا وَلَا يَزِيدُ الكَفِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا ۚ خَسَارًا - ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس نے تم کو بناد یا زمین میں خلیفے پھر جس نے حق کو چھپایا تو اس کی حق پوشی کا وبال اسی کے سر پر ہے اور کافروں کے حق میں ان کا کفران کے رب کے نزدیک غصہ ہی زیادہ کرتا ہے اور کافروں کا کفر تو اُن کے حق میں نقصان ہی بڑھاتا ہے۔سیر۔فَعَلَيْهِ كُفْرُه۔انکار کا برا نتیجہ پاتا ہے۔مقْتًا۔اللہ تعالیٰ کی ناراضی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۹) ۴۲۔اِنَّ اللهَ يُمْسِكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ أَنْ تَزُولَاةَ وَ لَبِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا - ترجمہ۔بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ کہیں اپنی جگہ سے ٹل نہ جاویں اور اگر وہ ٹل جائیں تو اُن کو کوئی بھی تھام نہ سکے اللہ کے سوائے۔بے شک اللہ بڑا حلیم وغفور ہے۔تفسیر۔ان تزولا - بعض دم دار ستارے ایسے ہیں کہ ان کی دم کی ٹکر سے زمین ٹکڑے ہو جاوے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷/اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۹) -۴۴- اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكَرَ السّيّي ۖ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِاَهْلِهِ فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَتَ الْأَوَّلِينَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَحْوِيلًا - ترجمہ۔ان کے تکبر کرنے کی وجہ سے ملک میں اور بری تدبیر کرنے سے۔اور بڑی تدبیر کا وبال و