حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 213 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 213

حقائق الفرقان ۲۱۳ سُوْرَةُ الثَّرِيتِ سُوْرَةُ الثَّرِيتِ مَكِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ ذاریات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے ہر ایک شے کے اسباب پہلے سے مہیا کر رکھے ہیں اور ان کے نتائج کو موجود کرنے والا ہے۔۱۵،۱۴ - يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ - ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَذَا الَّذِي كُنْتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ۔ترجمہ۔ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے۔۱۵۔چکھو اس شرارت کا مزہ یہی ہے جس کی تیم جلدی کیا کرتے تھے۔تفسیر۔فتنہ کے معنے کیلئے دیکھو مفردات راغب کو جو قرآن کریم کی معتبر لغت اور بہت پرانی کتاب ہے۔66 أَصْلُ الْفِتَنِ ادْخَالُ الذَّهَبِ النَّارَ لِيَظْهَرَ جَوْدَتُهُ مِنْ رَدَانَتِهِ فتنہ کے اصلی معنی ہیں۔زرکو آگ میں ڈالنا تو کہ اس کی میل کچیل نکل جاوے۔اور قرآن کریم میں فرمایا ہے۔يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذاریات: ۱۴)۔جب وہ آگ میں ڈالے جا کر عذاب دیئے جائیں گے۔٢ - الْفِتْنَةُ الْعَذَابُ فتنہ کے معنے ہیں عذاب۔اس کے ثبوت میں قرآن کریم کی اس آیت کو پڑھو۔ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ (الذاریات: ۱۵)۔اپنی سزا کا مزہ لو۔۔اسباب عذاب کو بھی فتنہ کہتے ہیں۔قرآن کریم میں ہے۔اَلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا (التوبة:٤٩) دیکھ وہ عذاب کے موجبات میں جا پڑے ہیں۔