حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 212 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 212

حقائق الفرقان ۲۱۲ سُوْرَةُ قَ ہمیں ان شقوں پر فضول خامہ فرسائی کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ فاسد مقدمے کا نتیجہ لا بد فاسد ہی ہوا کرتا ہے۔اگر قدم کے معنے پاؤں لیں جیسے عام مشہور ہے تب بھی اعتراض نہیں رہتا اور عیسائی مذہب کے طور پر ہرگز محل اعتراض نہیں۔دیکھو خروج ۱۳ باب ۲۱۔خدا آگ کے ستونوں میں اور خروج ۱۹ باب ۱۸ اور استثناء ا باب ۳۳ آگ کو خدا کا قدم نہ جلانے میں بخلاف اور لوگوں کے بے ریب امتیاز ہے۔دیکھو استثناء ۴ باب ۱۲ پہاڑ جلا پر خدا نہ جلا۔اور استثناء ۴ باب ۳۶ میں۔خدا آگ میں کلام سناتا تھا اور دیکھو دانیال ۳ باب ۲۵ خدا کے چند پیارے کھلے آگ میں پھرتے تھے اور آگ انہیں نہیں جلاتی تھی۔اور قانونِ قدرت میں دیکھو آگ ذرات عالم کو نہیں جلا سکتی۔آگ کا کام تو چند اشیاء کے جلانے کا ہے۔وہ اشیاء جوالہبی مخلوق ہیں۔نہ خالق کے جلانے کا۔فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۱۵۲ تا ۱۵۵) ٣٦ لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ - ترجمہ۔اب ان لوگوں کو وہاں ملے گا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس تو بہت کچھ ہے (سب سے زیادہ یہ کہ اللہ کا دیدار نصیب ہوگا )۔تفسیر - وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ - جناب الہی کا دیدار۔( تنفيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲) ولدينا مزيد۔ہمارے ہاں تو ترقی ہی ترقی ہے۔تصدیق براہین احمدیہ۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷۳ حاشیہ) ۳۹۔وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّبُوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا ود مِن لَّغُوبِ ترجمہ۔اور بے شک ہم نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور اُن چیزوں کو جو اُن میں ہیں چھ وقتوں میں اور ہم کو تکان نے چھوا تک نہیں۔اور بے شک ہم نے ہی آسمانوں اور زمینوں کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا اور کسی قسم کی تکلیف نے ہمیں نہیں چھوا۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۷۹ حاشیہ)